
فیصل آبادڈویژن سمیت پنجاب کی 46 شوگر ملیں روزانہ 3لاکھ 36ہزار 3سو ٹن گنے کی پیلائی کی استعداد رکھتی ہیں، ماہرین زراعت
منگل 14 جنوری 2020 14:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ کماد کی کاشت فروری سے شروع کر یں اورجدید زرعی پیداواری ٹیکنالوجی پر عمل کرکے فی ایکڑ اخراجات میں کمی کے ساتھ پیداوار میں اضافہ کویقینی بنائیں۔
انہوں نے کہاکہ کما د کی اچھی پیداوار کیلئے بھاری میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہوکا انتخاب کرناچاہیے نیز کاشتکار زمین کی تیاری کیلئے روٹا ویٹر یا ڈسک ہیرو چلا کر پچھلی فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیںاور بعد میں کم گہری10 سے 12 انچ والی کھیلیوں کیلئے 2 مرتبہ کراس چیزل ہل یا1 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل ضرور چلائیں۔ انہوںنے کہاکہ اگر زیادہ گہری کھیلیاں 18 انچ بنانی ہوں تو سب سائیلر کا استعمال کیاجاسکتاہے بعد ازاں ضرورت کے مطابق 3 سے 4 دفعہ عام ہل چلا کر زمین کو خوب بھربھرا کر لیناچاہیے۔انہوںنے کہاکہ کاشتکار زمین کی بہتر تیاری کیلئے ہر 3 سال بعد ایک دفعہ سب سائیلر کا ہل استعمال کریں ۔انہوںنے بتایاکہ بروقت کاشت اور دیگر موزوں حالت میں فی ایکڑ چار آنکھوں والے 13 سے 15 ہزار سمے یا تین آنکھوں والے 17 سے 20 ہزار سمے ڈالے جائیں کیونکہ یہ تعداد گنے کی موٹائی کے لحاظ سے تقریباً 100سے 120 من بیج سے حاصل کی جا سکتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کاشت میں تاخیر یا زمین کی صحیح تیاری نہ ہو تو بیج کی مقدار میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیاجانا ضروری ہے جبکہ صحتمند بیج کو 12 سے 16 مرلے تک لیا جا سکتا ہے لیکن یہ یاد رکھاجائے کہ 12 مرلہ کی صورت میں فصل 9 من اور 16 مرلہ کی صورت میں 7 من فی مرلہ سے کم نہ ہو۔انہوںنے کہاکہ کماد کی بوائی گنے ہی سے کاٹے ہوئے 4یا3 آنکھوں والے ٹکڑوں (سموں) کے ذریعے کی جائے اور ہمیشہ صحتمند، بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیاجائے ۔مزید تعلیم کی خبریں
-
میٹرک و انٹر پیپرمارکنگ میں بڑی غلطیاں،اساتذہ کیخلاف کارروائی کاآغاز
-
پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجرا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے نان فارمل ایجوکیشن رپورٹ 2023-24 کا اجراء
-
پنجاب کے ہرضلع میں 2 سے 4 سکولز کو سکول آف ایمنینس قرار دینے کا فیصلہ
-
سندھ میں پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی اساتذہ بھرتی مکمل
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ٹائمزہائر ایجوکیشن کی امپیکٹ رینکنگ میں پائیدار ترقی کے مختلف اہداف میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات کا شیڈول جاری کر دیا گیا
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خزاں سمسٹر کے داخلہ شیڈول کا اعلان کردیا
-
قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار
-
اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان کا قاتل گرفتار، اندھے قتل کا سراغ لگا لیا گیا
-
پنجاب‘ شدید گرمی کے باوجود اسکولوں کو سمرکیمپ لگانے کی اجازت دیدی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.