
سپریم کورٹ نے کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم کی رہائی کا حکم معطل کر دیا
لاپتہ افراد کے وکیل کے لیپ ٹاپ سے حساس معلومات ملی ہیں .اٹارنی جنرل
میاں محمد ندیم
منگل 14 جنوری 2020
19:17

(جاری ہے)
تاہم وفاقی وزارت دفاع نے عدالت میں ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ کرنل انعام کو اہم قومی راز رکھنے اور جاسوسی کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا منگل کو اٹارنی جنرل انور منصور خان نے عدالت عظمیٰ کے بنچ کے سامنے لفافے میں بند رپورٹ پیش کی.سماعت کے دوران جسٹس مشیر عالم نے اٹارنی جنرل کو انعام الرحیم کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کی وجوہات بتانے کو کہا انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت کسی کو گرفتار کرنے یا مقدمہ دائر کرنے کی وجوہات کا ہونا بہت ضروری ہے اس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ کرنل انعام کے لیپ ٹاپ سے حساس معلومات ملی ہیں، جن میں جوہری ہتھیاروں، آئی ایس آئی اور دیگر اہم افراد کی معلومات شامل ہیں.اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی معاملے کی حساسیت کی وجہ سے مقدمے کی سماعت کھلی عدالت کی بجائے چیمبر میں کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر مقدمے کی سماعت چیمبر میں کی جائے تو وہ عدالت کو تمام حقائق بتانے کو تیار ہیں جسٹس مشیر عالم نے اٹارنی جنرل سے پوچھا آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ کرنل انعام نے (ملک کے) دشمنوں کو معلومات فراہم کی ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا جی ہاں کرنل انعام الرحیم جاسوس ہیں اور ان کا پورا نیٹ ورک ہے جس کے کئی اراکین قانون کو مطلوب ہیں.انہوں نے مزید کہا کہ کرنل انعام نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اور ان کے نیٹ ورک کے کئی لوگ گرفتار ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک کو پھانسی بھی ہو چکی ہے کرنل (ریٹائرڈ) انعام الرحیم کئی لاپتہ افراد کی بازیابی اور فوج کی جانب سے انتظامی احکامات کے خلاف عدالتوں سے رجوع کر چکے ہیں.وہ جی ایچ کیو حملے اور نیوی کے افسران کو سزاﺅں کے خلاف جیسے اہم مقدمات میں عدالتوں میں دائر ہونے والی درخواستوں میں وکیل بھی رہ چکے ہیں.
مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.