
نواز شریف واپس آئے تو جیل میں ان سے دیگر قیدیوں جیسا سلوک ہوگا، شہزاد اکبر
سوشل میڈیا پر آنے والی تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے اگر ایسا ہے تو واپس آکر جیل میں باقی سزا کاٹنی چاہیے، انٹرویو شہباز شریف کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، شہباز شریف پر بہت سخت الزامات ہیں، انہیں اور سلمان شہباز کو بہرحال ان باتوں کا جواب دینا ہوگا
بدھ 15 جنوری 2020 00:02
(جاری ہے)
معاون خصوصی برائے احتساب نے کہاکہ شہباز شریف کیس میں کچھ اہم گرفتاریاں ہوئی ہیں، شہباز شریف پر بہت سخت الزامات ہیں، انہیں اور سلمان شہباز کو بہرحال ان باتوں کا جواب دینا ہوگا۔
شہزاد اکبر نے بتایا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے بڑے کردار بھی پلی بارگین کی طرف آرہے ہیں اور وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہاکہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں9،10 ارب روپے کی خاصی بڑی رقم کی پلی بارگین ہوئی ہے اور یہ پیسے عدالتوں کے ذریعے قومی خزانے میں جمع ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں 16 سے زائد ریفرنسز ابھی فائل ہونے ہیں، پیپلزپارٹی ایک پرانی جماعت ہے، ان کے چند اشخاص کے خلاف کیسز ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک تصویر منظر عام پر آئی تھی جس میں وہ شہباز شریف، اسحاق ڈار اور دیگر عزیزوں کے ہمراہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مسلح تنازعات: مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں لاکھوں بچے ہلاک و زخمی
-
ایران: اسرائیل کے ساتھ جنگ کے بعد امدادی ضروریات میں اضافہ
-
جنگلی حیات کی تجارت کی روک تھام کے کنونشن کے کامیاب 50 سال
-
پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی
-
عدلیہ کو حکومت کے ایک ذیلی محکمے میں تبدیل کر دیا گیا ہے
-
جب ایک ڈکٹیٹر آتا ہے تو اسے ووٹ کی ضرورت نہیں ہوتی، وہ ڈنڈے کے زور پر ملک چلاتا ہے
-
میں جیل کی کال کوٹھڑی میں رہ لوں گا لیکن غلامی قبول نہیں کروں گا
-
سیویل کانفرنس: سپین اور برازیل کا امیروں سے ٹیکس وصولی کا منصوبہ
-
گرمی کی بڑھتی شدت خطرناک موسمی مستقبل کا انتباہ، ڈبلیو ایم او
-
وفاقی حکومت کا پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے 15سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین دینے کا فیصلہ
-
3ماہ بعد پاکستان میں فروخت ہونے والی ہردوا پر بار کوڈ موجود ہوگا
-
عالمی منڈی کے حساب سے ڈیزل کی قیمت 13روپے بڑھی ، لیکن حکومت نے 10روپے اضافہ کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.