کراچی میں جمعے اور ہفتے کو شدید سردی کا امکان

بدھ 15 جنوری 2020 17:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) شہر قائد میں جمعے اور ہفتے کو شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق سائبیرین ہواوں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے، ہواوں کی رفتار 35 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شہرِ قائد میں یخ بستہ ہواوں کے باعث سردی کا احساس معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سردی کا زور 21 جنوری تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 سے 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :