
عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے. عمران خان
کوشش ہے معاشی عمل تیز اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو. وزیراعظم کا اجلا س سے خطاب
میاں محمد ندیم
بدھ 15 جنوری 2020
17:40

(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ مسابقتی کمیشن تعمیرات سے وابستہ خام مال کی قیمتوں میں غیر حقیقی اضافہ روکے، تعمیرات کے شعبے کے فروغ سے معاشی عمل تیزہوگا، مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو، تعمیرات کے شعبے کے فروغ میں حکومت ہر ممکنہ سہولت کاری فراہم کرے گی.وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت قراردینے پرجلد ازجلد عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور تعمیرات کے شعبے میں کارٹل بنانے کے رجحانات کا خاتمہ کیا جائے.
وزیراعظم نے کہا کہ صنعت کی بحالی سے روزگار، کاروبار میں اضافہ ہوگا، تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی ملکیت میں ریاستی املاک کی تعمیرات ترجیحات کا حصہ ہے، ریاستی املاک کا کم آمدن افراد کے لیے برﺅے کار لانا پالیسی کا اہم جزو ہے.اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی شعبے کو صنعت قرار دیے جانے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، صنعت کا درجہ ملنے سے شعبے کو دیگرصنعتوں کی طرح سہولتیں میسر آئیں گی.عمران خان نے کہا کہ خام تعمیراتی مال کی قیمتوں میں غیرحقیقی اضافے پر مسابقتی کمیشن کردار ادا کرے، تعمیراتی شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، تعمیرات کے شعبے سے 40 سے زیادہ دیگر شعبہ جات وابستہ ہیں، شعبے کے فروغ سے معاشی عمل تیز اور نوکریوں کے مواقع پیدا ہوں گے.انہوں نے کہا کہ مشکل مالی حالات کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا بخوبی ادراک ہے، ہر ممکن کوشش ہے معاشی عمل تیز اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو‘وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیرات کے فروغ میں حکومت ہر ممکنہ سہولت کے لیے پرعزم ہے، حکومت پہلے مرحلے میں نیا پاکستان ہاﺅسنگ کے لیے 25 ارب مختص کرچکی ہے. وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تعمیراتی صنعت کے لیے اقدامات سے متعلق اجلاس میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور سرکاری حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی‘وزیراعظم عمران خان کو حکومتی اقدامات پرعملدرآمد کی بریفنگ دی گئی، انڈسٹری کےفروغ، بحالی کے لیے تجاویز وزیراعظم کوپیش کردی گئیں.مزید اہم خبریں
-
یو این ویمن کے 15 سال: صنفی مساوات میں پیش رفت لیکن منزل ابھی دور
-
سیویل کانفرنس عہد نامہ ترقیاتی مالیات کی طرف اہم قدم، نوید حنیف
-
یو این چیف کی یوکرین پر تابڑتوڑ روسی حملوں کی مذمت
-
سرد موسم کیلئے مشہور گلگت کا علاقہ ملک کا سب سے گرم ترین علاقہ بن گیا
-
کے پی میں رجیم چینج کی کہانی کی طرح ابراہم اکارڈ کی اسٹوری بھی میڈیا پر بنائی گئی
-
خیبرپختونخواہ میں رجیم چینج وفاقی حکومت کا ہدف نہیں، پارٹی میں بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
ملک کا سب سے بڑا ڈیم پانی سے مکمل طور پر بھر گیا
-
پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائےگا
-
احتجاجی تحریک کا مقصد عمران خان کی رہائی اور آئین قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے
-
خیبرپختونخواہ میں تحریک عدم اعتماد کا کوئی پلان نہیں لیکن یہ کوشش ہوسکتی ہے
-
شہباز شریف حکومت نے ایک سال میں ملکی قرضوں میں 8 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ کر دیا
-
27 آئینی ترمیم اور الیکشن 2030 تک لے جانے کی خبریں کائٹ فلائنگ ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.