آزادکشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری

متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام فی الفور بحال کرنے کے لیے چیف انجینئر برقیات تنویر خان کی ذمہ داران کو ہدایات

بدھ 15 جنوری 2020 22:48

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2020ء) آزادکشمیر میں شدید بارشوں اور برفباری کے دوران متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام فی الفور بحال کرنے کے لیے چیف انجینئر برقیات تنویر خان کی ذمہ داران کو ہدایات ،شہریوں کو بجلی کی سہولت ہر ممکن مہیا کی جائے ،محکمہ کے اہلکار جانفشانی سے ڈیوٹیاں سرانجام دیں ،غفلت او سستی کے مرتکب افراد کے خلاف تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ،تنویر خان نے کہا کہ محکمہ برقیات شدید موسمی حالات میں عوام کو بجلی کی سہولت ہر صورت مہیا کرنے کے لیے اقدامات کررہا ہے۔ ۔۔۔راٹھور

متعلقہ عنوان :