
بدروح کے حلول کرنے پر ڈرائیور نے جیپ چرچ میں گھسا دی
امین اکبر
جمعرات 16 جنوری 2020
23:46

سپین میں پولیس نے ایک 35سالہ شخص کو گرفتار کیا ہے۔ اس شخص نے چرچ کا لکڑی کا دروازہ توڑ کر اپنی گاڑی اندرونی حصے میں گھسا دی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس شخص نے گرفتار ہونے پر بتایا کہ اس پر ایک بدروح نے قبضہ کیا ہوا تھا اور چرچ ہی وہ جگہ تھی، جہاں اسے پناہ مل سکتی تھی۔
8 جنوری کو ایک شخص ، جس کا نام نہیں بتایا گیا ، نے سپین کے ٹاؤن سنسکا کے ایک چرچ کے بڑے لکڑی کے دروازوں کو اپنی جیپ کی ٹکر سے توڑا اور اندر جا گھسا۔
اس شخص نے جب اپنی جیپ چرچ کے دروازے سے ٹکرائی تو سب اسے حادثہ سمجھے۔ ایک خاتون ڈرائیور کے پاس پہنچی تو ڈرائیور نے خاتون پر چیخنا شروع کر دیا اور اس کے بعد جپ سے چرچ کے دروازے کو ٹکریں مارنے لگا۔ کچھ دیر بعد دروازہ ٹوٹ گیا اور ڈرائیور جیپ کو چلاتے ہوئے بینچوں کے پاس لے گیا۔
(جاری ہے)
ڈرائیور نے اپنی گاڑی قربان گاہ کے پاس لے جا کر روک دی۔
ایمرجنسی پولیس جب جائے وقوع پر پہنچی تو ڈرائیور قربان گاہ کے سامنے کھڑا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ ایک بدروح اس میں حلول کر گئی تھی اور وہ اپنے آپ کو اس جگہ محفوظ خیال کر رہا ہے۔پولیس نے ڈروئیور کو بڑی مشکل سے یقین دلایا کہ اس جگہ سے جانے میں کوئی حرج نہیں وہ باہر بھی محفوظ رہے گا۔ اس کے بعد پولیس اسے ہسپتال لے گئی تاکہ اس کا منشیات کا ٹسٹ کیا جا سکے۔ ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کے برتاؤ کی وجہ کیا ہے لیکن بہت سی نیوز آؤٹ لٹس کا کہنا ہے کہ چرچ سے 900 میٹر کے فاصلے پر ہی اس شخص کی دوکان ہے، جہاں بھنگ وغیرہ فروخت کی جاتی ہے۔
سپین میں بھنگ کی کاشت اور اس کا ذاتی استعمال قانونی ہے۔ اگر اس شخص نے بھنگ کا نشہ کیا ہوا تو اسے کوئی سزا نہیں ملے گی تاہم چرچ کے دروازے کی تباہی ایک دوسرا معاملہ ہے، جس پر قانونی کاروائی ہو سکتی ہے۔
اس حادثے کے بعد مقامی افراد نے فوری طور پر چرچ کا دروازہ تبدیل کر دیا تھا۔ مقامی افراد خوش ہیں کہ اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.