پاکستان ٹوبیکو کمپنی نے عثمان ظہور کو مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا

جمعہ 17 جنوری 2020 21:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2020ء) پاکستان ٹوبیکو کمپنی(پی ٹی سی) نے عثمان ظہور کو مینیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کر دیا۔اس سے قبل عثمان ظہور ساوتھ ایشیا ریجن کے مارکٹینگ ڈائریکٹر رہ چکے ہیں جن میں پاکستان، سری لنکا، میانمر، افغانستان اور مالدیپ کے ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

(بی اے ٹی)کے ساتھ منسلکہ دورانیہ میں عثمان ظہور مارکٹینگ کی متعدد عہدوں پر پاکستان، لندن،یورپ، افریقہ، جاپان اور بنگلہ دیش میں بھی کام کر چکے ہیں۔

عثمان ظہور کو سید جاوید اقبال کی جگہ تعینات کیا گیا ہے جنہوں نے تین برس تک(پی ٹی سی)کے مینیجنگ ڈائر یکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسرکے طور پہ کام کیا اور اب وہ برٹش امیریکن ٹوبیکو کی جانب سے ایریا ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور ساوتھ ایشیا کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔