
نئے ڈی جی آئی آیس پی آر میجر جنرل بابرافتخارآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی چوائیس ہیں
فوج میں پوسٹنگ ایک معمول کی بات ہوتی ہے اور یہ پوسٹنگز مارچ تک جاری رہیں گی، یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ جنرل آصف غفور کو ثناء بچہ سے فیس ٹو فیس ہونے پر فارغ کیا گیا لیکن اس میں کوئی صداقت نہیں۔ ایسا ہی پروپیگنڈا عاصم باجوہ کی تبدیلی پربھی کیا گیا تھا: سینئر صحافی صابر شاکر کا بیان
اسامہ چوہدری
اتوار 19 جنوری 2020
17:36

(جاری ہے)
اب جنرل قمر جاوید باجوہ ایک نئی ٹیم کے ساتھ کام کرینگے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دفاعی تجزیہ نگار امجد شعیب سے سوال کیا گیا تھا کہ کیا آصف غفور کو سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال پر تبادلہ کیا گیا؟جس کا جواب دیتے ہوئے امجد شعیب نے بتایا تھا کہ ایسی کوئی وجہ نہیں،ایک جگہ پر آپ کا دو سال کا دور ہوتا ہے اور کوشش ہوتی ہے کہ ایک آدمی نے اگر میجر جنرل کے عہدے پر چار پانچ سال رہنا ہے تو اس کو ایک سروس کا تجربہ دیا جاتا ہے تاکہ وہ آگے پروموشن کے لیے آگے جا سکے۔ امجد شعیب نے مزید کہا تھا کہ فوج کا ترجمان ہونا اور کمانڈ سنبھالنا دو الگ الگ کام ہیں۔ بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ان کی مدت ملازمت ختم ہو چکی تھی اس لیے انہیں رخصت کیا گیا۔انہوں نے بطور ڈی جی آئی ایس پی آر بہت اچھا کام کام کیا۔ لیکن اس تجربے کی بنیاد پر وہ آگے کور کی کمانڈ نہیں کر سکتے اس لیے آصف غفور کو واپس فیلڈ میں جانا چاہئیے تھا۔امجد شعیب نے مزید کہا تھا کہ آصف غفور کا بطور ڈی جی آئی ایس پی آر ریکارڈ بہت اچھا ہے،ٹویٹس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اصولاََ آرمی کے خلاف جو بھی ٹویٹ لکھتا ہے اس کا کسی نہ کسی لیول میں جواب دینا چاہئیے۔انہوں نے کچھ اکاؤنٹس بنائے ہوئے تھے جہاں سے جواب جاتے تھے۔لیکن ٹویٹر نے ان میں سے کئی اکاؤنٹ بند کر دئیے۔کچھ لوگ ٹویٹر پر ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے پاک فوج کے خلاف غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے اور ایک ڈی جی آئی ایس پی آر ان کا کام تھا کہ وہ آرمی کا امیج برقرار رکھتے۔آرمی کے اوپر لگنے والے بہتان کا جواب دیں۔ٹویٹر پر وہ جو کچھ لکھ رہے تھے وہ جی ایچ کیو کی پالیسی کے مطابق لکھ رہے تھے۔خود بخود تو یہ چیزیں نہیں کی جا سکتیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.