
اگلے ہفتے پنجاب حکومت کی تبدیلی کا عمل شروع ہوجائے گا
پنجاب کی وزارت اعلیٰ اب پرویز الٰہی کی جیب میں پڑی ہوئی ہے، کسی بھی وقت پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 19 جنوری 2020
22:37

(جاری ہے)
کسی بھی وقت پنجاب میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کیخلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے۔دوسری جانب پی ٹی آئی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ سب بے کار کی باتیں ہیں، ہم اپنی کارکردگی کی بنیاد پر اگلا الیکشن بھی جیتیں گے اور مزید پانچ سال کیلئے حکومت میں آئیں گے۔
جبکہ پنجاب میں حکومت کے بڑے اتحادی مسلم لیگ ق ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم پنجاب میں حکومت کے خلاف نہیں چلیں گے، ہم حکومت کے ساتھ ہیں، تاہم ان ہاؤس تبدیلی کی بات غیرجمہوری نہیں، بلکہ وہ آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔اب پرویز الٰہی کو مکمل عبور حاصل ہے کہ انہوں نے کس طرح پنجاب حکومت کو گرانا ہے۔اسی طرح سینئر دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب کا کہنا ہے کہ چودھری پرویزالٰہی کو وزیراعلیٰ بنایا گیا تو پی ٹی آئی میں بڑے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، عثمان بزدار جیسا بھی ہے وہ تحریک انصاف کا آدمی ہے۔جب بھی پرویز الٰہی وزیراعلیٰ آتے ہیں تو یہ بہت بڑی تبدیلی ہوگی جس پر پارٹی رہنماء اس پراحتجاجی ردعمل دیں گے۔دوسرا بڑا مسئلہ یہ پیدا ہوگا کہ پرویز الٰہی اس وقت بڑے خواہش رکھتے ہیں کہ اگر بزدار کو ہٹایا جاتا ہے تو انہی کو وزیراعلیٰ بنایا جائے۔کیونکہ ان کے پاس تجربہ ہے یہ پنجاب کے کیلئے بہتر بھی ہوگا، وہ وزیراعلیٰ بن کے اپنی جماعت کو بھی پنجاب میں تنظیم نوکرنا چاہتے ہیں، لیکن پی ٹی آئی نہیں چاہے گی مسلم لیگ ق پنجاب میں منظم ہوجائے۔اور ق لیگ ان کے لیے چیلنج بن جائے۔ پارٹی میں بہت سارے لوگ وزیراعظم کو خبردار بھی کررہے ہیں، کہ آج اگر آپ ان کو وزیراعلیٰ بنا دیتے ہیں لیکن الیکشن میں سارا فائدہ مسلم لیگ ق کو ہوگا،پی ٹی آئی کو اس کا فائدپ نہیں ہوگا۔واضح رہے مسلم لیگ ق کے رہنماء کامل علی آغا بھی اس طرح کے جذبات کا اظہار کرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.