پاکستان کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری

غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی ترتیب دے دیا ہے: وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا بیان

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 20 جنوری 2020 20:00

پاکستان کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
ننکانہ صاحب (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 جنوری 2020) : پاکستان کی غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی ترتیب دے دیا ہےتفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے داخلہ اعجاز شاہ نے نائب معاون امریکی وزیرخارجہ ایلس ویلز سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں سیکورٹی اور داخلی امور سے متعلق معاملات پر بات کی گئی۔

اعجاز شاہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو حل کرلیا ہے، پاسپورٹ اور سفری دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی ترتیب دے دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ماہ نومبر، دسمبر، جنوری کے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو بھجوا دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے لائحہ عمل تیار کرلیا ہے، انھوں نے بتایا کہ تنظیموں پرتحفظات ہوں، انہیں مؤقف دینے کا موقع دیا جاتا ہے۔

انکا مزید کہنا ہے کہ معیار پر پوری اترنے والی تنظیموں کو مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔ اس پر ایلس ویلز کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ایک پختہ نظام، طریقہ کار مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ نائب معاون امریکی وزیرخارجہ کا مزید کہنا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بروقت جوابات کا عمل تعریف کے قابل ہے، پاکستان نے کم وقت میں بہت بہتر کام کر کہ دکھایا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیرداخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا تھا کہ حکومت اتحادی سیاسی جماعتوں کے ساتھ کئے گئے تمام وعدے پورے کرے گی اور ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ سیاسی ا تحادیوں کے درمیان اختلاف رائے ایک معمول کی بات ہے ا وریہ جمہوریت کاایک حصہ ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا معاملہ آئند ہ چند روز میں مشاورت کیساتھ حل کرلیاجائے گا۔

اعجازشاہ نے کہا تھا کہ آئی جی پولیس سندھ کی تبدیلی کامعاملہ بھی جلد حل کرلیاجائے گا تاہم اس وقت تک آئی جی پولیس کلیم امام اپنے فرائض انجام دیتے رہیںگے۔انہوں نے کہا تھا کہ حکومت وفاقی تحقیقاتی ادارے، نادرا، پاسپورٹ دفاتر اورسی ڈی اے کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کی استعداد کاربڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔