کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی تشویشناک ہے،
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے میں کردار ادا کرے، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، انتہا پسند مودی کی پالیسیاں بھارت کو تباہی اور تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں، وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو
پیر 20 جنوری 2020 23:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین مسلح افواج موجود ہیں اور وہ دشمن کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
شیخ رشید احمد نے مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم کے مرتکب ہونے پر بھارت کے اقدامات کی شدید مذمت کی اور کشمیریوں کو آزادی کی جدوجہد کیلئے قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا۔۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت اسے ہم سے الگ نہیں کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ متحرک ہو اور اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو ان کا حق رائے دہی فراہم کرے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مودی کی قیادت میں بھارت دنیا میں ایک انتہا پسند ملک کے طور پر ابھر رہا ہے، انتہا پسند بھارتی حکومت کی پالیسیاں بھارت کو دنیا کے سامنے تباہی اور تنہائی کی طرف لے جارہی ہیں، مودی سرکار نے اپنے ملک کا سیکولر چہرہ داغدار کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی افواج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے خلاف وحشیانہ طاقت کا استعمال کر رہی ہیں اور ہمیں کشمیریوں کو کریڈٹ دینا ہوگا کہ بھارتی فورسز کی بربریت کے باوجود وہ اپنے حق خود ارادیت کے مطالبہ سے پیچھے نہیں ہٹے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.