پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا
منگل 21 جنوری 2020 01:05
(جاری ہے)
لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہو گا-پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹی سی ایس سنٹرز پر ٹکٹوں کی فروخت آئندہ ہفتے شروع ہو گی، ملک بھر میں 30 سے زائد مراکز پر ٹکٹیں دستیاب ہوں گی۔
آن لائن بکنگ کے لیے ٹکٹوں کا مخصوص کوٹہ رکھا جائے گا۔سب سے مہنگے ٹکٹ افتتاحی میچ کے رکھے گئے ہیں، قیمت 6 ہزار روپے رکھی گئی ہے، پریمیم ٹکٹ 4 ہزار روپے میں جبکہ جنرل ٹکٹ 2500 روپے میں دستیاب ہو گا۔ 20 فروری کو افتتاحی تقریب کے علاوہ کوئٹہ گلیڈئیٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کا میچ ہو گا۔22 مارچ کو لاہور میں ہونے والے فائنل کی زیادہ سے زیادہ ٹکٹ 5 ہزار روپے ہو گی۔ زیادہ تر میچوں کے ٹکٹ کی قیمت 5 سو سے 3 ہزار روپے کے درمیان جبکہ کچھ میچز کے ٹکٹوں کی قیمت 250 روپے سے شروع ہو گی- پی سی بی کے ڈائریکٹربابرحامد کا کہنا ہے کہ ہم وعدے کرتے ہیں کہ شائقین کو سٹیڈیم لانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، ہم دنیا کو مہمان نوازی پیش کرنے کے خواہشمند ہیں ، اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ فائدہ اٹھائیں اور پیشگی منصوبہ بنائیں۔واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنے چار میچز کراچی، تین لاہور، دو راولپنڈی اور ایک ملتان میں کھیلے گی، پشاور زلمی آئندہ ایڈیشن میں اپنے پانچ میچز راولپنڈی، تین کراچی جبکہ ایک ایک لاہور اور ملتان میں کھیلے گی۔پی ایس ایل 2020ء میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 5 میچز راولپنڈی، تین لاہور اور دو کراچی میں کھیلے گی، کراچی کنگز اپنے پانچ میچز کراچی، دو دو لاہور اور راولپنڈی جبکہ ایک ملتان میں کھیلے گی۔لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ملتان سلطان اپنے پانچ میچز لاہور، تین ملتان جبکہ ایک ایک راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے گی۔ لاہور قلندر اپنے آٹھ میچز لاہور جبکہ ایک ایک کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے گی۔مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.