وزارت اعلیٰ کے لیے جہانگیر ترین پہلی چوائس تھی
دوسری چوائس علیم خان تھے جن کے خلاف انکوائری کھل گئی،شاہ محمود قریشی کو ہروایا گیا۔ مظہر عباس
مقدس فاروق اعوان منگل 21 جنوری 2020 11:58
(جاری ہے)
اس لیے عمران خان نے عثمان بزدار کو لگایا،بیساکھیوں کے سہارے کوئی بھی حکومت اصلاحات نہیں کر سکتی۔
واضح رہے کہ عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں اس وقت سے ہی گردش کر رہی ہیں جب سے انہوں نے وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھایا۔مخالفین کی وجہ سے عثمان بزدار کو بہت تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے یہاں تک کے تحریک انصاف کے اندر بھی کئی رہنما عثمان بزدار کی کارگردگی سے مطمئن نہیں ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تبدیلی کی خواہشمند ہیں تاہم عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔ عمران خان کئی بار واضح کر چکے ہیں کہ جب تک وہ وزیراعظم ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار ہی رہیں گے۔لیکن کچھ روز سے ایک بار پھر عثمان بزدار کی بطور وزیراعلیٰ تبدیلی کی خبریں گردش کر رہی ہیں جس پر اب وزیراعظم عمران خان نے واضح جواب دیا،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء اور اتحادیوں کی شکایت کو نظر اندازکر دیا اور کہا کہ زیراعلیٰ عثمان بزدار تبدیل نہیں ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عثمان بزدار کی شکایت لگانے والوں میں فواد چوہدری، شفقت محمود،طارق بشیر چیمہ اور دیگر رہنما شامل ہیں۔وزیراعظم نے عثمان بزدار کی تبدیلی سے صاف صاف جواب دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعتوں اور پارٹی کے اراکین کو پیغام دیا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔ وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ عثمان بزدار کو تبدیل کروانے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہوگی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.