جیکب آباد،تھلیسمیاسینٹر کو بند کرنے کی مبینہ سازش کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

منگل 21 جنوری 2020 12:30

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) تھلیسمیاسینٹر کو بند کرنے کی مبینہ سازش کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما رازخان پٹھان کا تھلیسمیا کے بچوں کے والدین کے ساتھہ احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول ہسپتال میں قائم تھلیسمیا سینٹر کو بند کرنے کی سازش کے خلاف صوبائی رہنما پی ٹی آئی سندھہ راز خان پٹھان کی قیادت میں تھلیسمیا کے بچوں اور ان کے والدین کے ساتھہ احتجاجی جلوس نکال کر سخت نعریبازی کی گئی، احتجاجی جلوس میں شہری ،پی ٹی آئی کارکنان اور معصوم بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر راز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھلیسمیا سینٹر کو بند کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے کئے گئے معاہد ے کے تحت سینٹر کو فنڈ?س کا اجراء بند کر دیا گیا ہے ،جس کے باعث دور درواز سے آنے والے 500سے زائد مریضو ں کا علاج رک گیا ہے، یہ اقدام مریض دشمنی پر مبنی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں،سندھ حکومت فنڈس کا جلد اجراء کرے تاکہ مریضوں کو علاج ہو سکے فنڈس کی بندش کی وجہ سے سبی، ڈیرہ غازی خان، ڈیرہ اللہ یارکوئٹہ،شکارپور،لاڑکانہ،رتودیروخیرپور ٹھل سمیت دیگر علاقوں کے مریض شدید متاثر ہوئے ہیں، تھلیسمیا سنیٹر آنے والے مریضوں کو واپس کیا جا رہا ہے، جس کے باعث انکے زندگی خطرے میں پڑ گئی ہے ،وزیر اعلی سندھ اور وزیر صحت اسکا نوٹیس لیں ورنہ پاکستان تحریک انصاف احتجاج کا دائرہ وسیع کردے گی۔