نانبائیوں کی ہڑتال ‘ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑی پیشکش کر دی

4500 کا بکنے والا آٹے کا تھیلا 3800 میں دینے کو تیار ہیں ۔ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 21 جنوری 2020 13:59

نانبائیوں کی ہڑتال ‘ خیبر پختونخوا حکومت نے بڑی پیشکش کر دی
پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جنوری 2020ء) خیبر پختونخوا حکومت نے ناراض ہونے والے نانبائیوں کو بڑی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے نانبائیوں کو بڑی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو آٹا نانبائیوں کو 4500 میں مل رہا ہے 3800 روپے میں دینے کو تیار ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ نانبائیوں سے ایک سے زائد بار مذاکرات ہوچکے ہیں۔

ہم نے بڑی پیشکش بھی کردی تاہم وہ روٹی کی قیمت بڑھانے پر باضد ہیں۔ان کا کہنا تھا پنجاب سے آنے والے آٹے میں دو دن وقفہ آنے سے مسائل پیدا ہوئے۔تاہم نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار قیمت بڑھانے باضد ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نانبائی ایسوسی ایشن کے عہدیدار خود ہی ڈیلرز کو منتخب کر لیں ۔ فلورملز ایسوسی ایشن ان ڈیلرز سے خود ہی سستا آٹا خرید لے۔

(جاری ہے)

واضح رہے اس سے قبل  وزیر اطلاعات خیبر پختونخواہ شوکت یوسفزئی نے کہا  کہ سندھ میں گندم کا بحران صوبائی حکومت کی نالائقی ہے، کراچی روشنیوں کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم اور آٹے کا بحران نہیں، صرف مافیا سرگرم تھا اس کو روکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور مشکلات ہیں گھبرانا نہیں ہے۔ کراچی روشنی کا شہر نہیں رہا، کچرے کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ سندھ کے عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ سندھ حکومت اپنا بجٹ کہاں استعمال کر رہی ہی مسلم لیگ ن کی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فکر ہے تو یہاں آئیں باہر جا کر باتیں نہ کریں۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتایا بھارت کشیدگی پیدا کر رہا ہے، پاکستان امن چاہتا ہے کسی کی جنگ میں حصہ نہیں لے گا۔