ڈاکٹرز‘پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دیں‘ ڈی ایچ اوبھمبر

منگل 21 جنوری 2020 15:21

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2020ء) ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین نے تحصیل برنالہ میں مختلف طبی مراکز، بنیادی مراکزصحت اور تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔اس موقع پر انھوں نے مریضوں سے مسائل دریافت کئے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین نے تحصیل برنالہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف طبی مراکز۔

(جاری ہے)

بنیادی مراکزصحت اور تحصیل ہیڈکوارٹر کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے ڈاکٹرز‘پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر عملہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اپنے فرائض دیانت داری سے سرانجام دئیے جائیں۔

مریضوں کو طبی سہولیات کے ساتھ ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا۔جہاں انھوں نے مریضوں کی عیادت کی اور مسائل پوچھتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر کے احکامات کے پیش نظر شہریوں کو بلا تفریق طبی سہولیات پہچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :