وزیر اعظم آزادکشمیر کی کشمیر جرنلسٹ فورم یو اے ای کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

جمعرات 23 جنوری 2020 00:10

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے متحدہ عرب امارت میں کشمیری صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کشمیر جرنلسٹ فورم یو اے ای کے نو منتخب صدر آصف راٹھور اورجنرل سیکرٹری عنصر شہزاد عبا سی سمیت تمام عہدیداران کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اعظم نے اس امید کا اظہار کیا کہ کشمیر جرنلسٹ فورم عرب امارات میں اپنی مثبت سوچ وفکر وکردار سے دیار غیر میں مقیم کشمیر کمیونٹی کی آواز بلند کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں بھی اپنا حصہ ڈالے گی۔

متعلقہ عنوان :