
دلہا کو شادی سے بچنے کے لیے اغوا کا ڈراما کرنا بہت مہنگا پڑ گیا
امین اکبر
بدھ 22 جنوری 2020
23:52

جب شادی سے انکار کرنے کامعاملہ ہو تو بہت سے ایسے طریقے ہیں، جن سے مناسب انداز میں شادی سے انکار کیا جا سکتا ہے۔ تاہم کولمبیا سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے شادی سے انکار کرنے کے لیے خود کے اغوا کا ڈراما رچایا، جو انہیں کافی مہنگا پڑنے والا ہے۔
کولمبیا کے ٹاؤن پیتالیتو سے تعلق رکھنے والے ایک 55سالہ شخص، جن کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، نے اپنے گھر والوں اور دوستوں کے سامنے ہی شہر میں ہی رہنے والی اپنی منگیتر سے شادی کی تاریخ طے کی۔
(جاری ہے)
شادی سے کچھ دن پہلے ہونے والے دلہا کے دوستوں نے ایمرجنسی سروسز پر رابطہ کیا اور بتایا کہ کچھ مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اُن کے دوست کو اغوا کر لیا ہے۔کولمبیا میں تاوان کے لیے ایسے اغوا ہوتے رہتے ہیں اس لیے حکام نے اسے کافی سنجیدگی سے لیا۔حکام نے ضلع کی تمام پولیس فورس اور کولمبیا کی فوج کو بھی الرٹ کر دیا۔
پیتالیتو کے پولیس کمشنر نیسٹر ورگاس نے حکم دیا کہ اغواکاروں کے شہر سے فرار ہونے کی کوشش کو روکنے کے لیے شہر کے تمام خارجی راستوں کو بند کر دیا جائے۔اس کے بعد پولیس نے اپنے آپریشن کا دائرہ کار شہر کی گلیوں تک پھیلا دیا۔کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ اغوا کی یہ رپورٹ جھوٹی ہو سکتی ہے، اس لیے حکام اپنی پوری کوشش کرکے اغواکاروں کو پکڑنا چاہتے تھے۔پولیس اور فوج کی اتنی زیادہ حرکت دیکھ کر دلہا کے دوست بھی پریشان ہو گئے۔ انہوں نے سامنے آ کر پولیس کو بتادیا کہ انہوں نے جو رپورٹ کی تھی، وہ جھوٹی تھی اور وہ تو شادی سے انکار کرنے میں اپنے دوست کی مدد کررہے تھے۔
حکام نے دلہا کو مقامی لوگوں کے غیض و غضب سے بچانے کے لیے اُن کی شناخت کو تو خفیہ رکھا ہے لیکن انہوں نے دلہا اور اُن کےمددگار ساتھیوں کے خلاف مقدمہ ضرور درج کر لیا ہے۔ اس جرم پر انہیں 6 سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.