وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر کی ملاقات

صوبے کے انتظامی امور، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت

جمعہ 24 جنوری 2020 19:33

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان ..
لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) :وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں چیف سیکرٹری میجر (ر) اعظم سلیمان خان اور انسپکٹر جنرل پولیس شعیب دستگیر نے ملاقات کی۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں صوبے کے انتظامی امور، عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ انتظامیہ اور پولیس میری ٹیم ہیںاورسب نے مل کر صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھانا ہے۔انتظامیہ اور پولیس غیر جانبدار رہ کر کام کرے،پنجاب حکومت کی پوری سپورٹ ہوگی۔ملاقات میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام ضروری انتظامی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کے خلاف صوبہ بھر میں بلاتفریق کریک ڈائون کیا جائے اور ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رکھی جائے۔

عوام کی خدمت کے سفر میں سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ہمارا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ انہوںنے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔