Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ڈار کی ملاقات

وزیراعظم کے کامیاب جوان پروگرام کے تحت پنجاب میںنوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال

جمعہ 24 جنوری 2020 19:33

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے  معاون خصوصی یوتھ افیئرزعثمان ..
لاہور۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرز عثمان ڈار نے ملاقات کی ۔ملاقات میںوزیراعظم کے ’’کامیاب جوان پروگرام‘‘ کے تحت پنجاب میںنوجوانوں کو قرضے فراہم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کی ترقی کیلئے جامع پروگرام پر عملدرآمد کر رہی ہے۔ نوجوانوں کو پاکستان کو آگے لیکر جانا ہے۔انہوںنے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کیلئے زبانی جمع خرچ کیااورماضی میں کسی حکومت نے نوجوانوں پر اتنی بڑی سرمایہ کاری نہیں کی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب میں کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوںکیلئے قرضوں کی فراہمی کا عمل جلد شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کامیاب جوان پروگرام نوجوانوں کے لئے سنہری موقع ہے ،جس سے روزگار میں اضافہ اورغربت میں کمی آئے گی۔ہماری حکومت نوجوانوں کو حقیقی معنوں میں با اختیار بنارہی ہے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت نے نوجوانوں کے لئے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا ہے ۔ پنجاب سے 8لاکھ نوجوان’’ کا میاب جوان پروگرام‘‘ کے بینر تلے آچکے ہیں ۔وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں قرض کی فوری تقسیم شروع کررہے ہیں کیونکہ نوجوانوں کو جلد روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات