بابر کے بعد شعیب ملک نے بھی جیت کا کریڈٹ بائولرز کو دیدیا، فیلڈنگ کی بھی تعریف

بنگلہ دیشی ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا مگر بائولرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے انہیں بڑا ہدف دینے سے روکا، آل رائونڈر

جمعہ 24 جنوری 2020 20:03

بابر کے بعد شعیب ملک نے بھی جیت کا کریڈٹ بائولرز کو دیدیا، فیلڈنگ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) بنگلہ دیش کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں عمدہ نصف سنچری کی بدولت جیت میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شعیب ملک نے تمام تر کریڈٹ بائولرز کو دیدیا ہے اور اس کیساتھ ہی انہوں نے قومی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ کی بھی تعریف کی ہے۔تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ اننگز کے ابتدائ کے بال ٹھیک آ رہا تھا اور کھیلنا بھی آسان تھا مگر بعد میں مشکل ہو گیا اور بائونڈریز مارنا آسان نہیں تھا تاہم جب وکٹ مشکل ہو اور آپ ہدف کا تعاقب کر رہے ہوں تو پھر خود کو چانس دینا چاہئے اور اگر کامیابی ملے تو پھر حریف ٹیم پر دبائو ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کی جیت کا کریڈٹ بائولرز کو جاتا ہے اور فیلڈنگ بھی اچھی رہی، بنگلہ دیشی ٹیم نے بیٹنگ میں اچھا آغاز کیا مگر بائولرز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے انہیں بڑا ہدف دینے سے روکا، اس لئے تمام کریڈٹ انہیں جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جب وکٹ مشکل ہو اور بائونڈریز لگانا آسان نہ ہو تو پھر آپ سنگل اور ڈبل سے کام چلالیں تو کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ پیچھے ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بائوندریز لگا سکتے ہیں اور ہدف تھوڑا رہ جائے تو پھر پریشانی نہیں ہوتی، آج کے میچ میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :