بھارت نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 6 وکٹوں سے ہرا دیا
فاتح ٹیم نے 204 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 4 وکٹون کے نقصان پر حاصل کرلیا،شیریاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
جمعہ 24 جنوری 2020 20:03
(جاری ہے)
نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بناکر بھارت کو میچ میں کامیابی کے لئے 204 رنز کا ہدف دیا۔
کولن منرو 59، روز ٹیلر ناقابل شکست 54 اور کپتان کین ولیمسن 51 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کی طرف سے بمرا، ٹھاکر،چاہل، دوبی اور جدیجہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں بھارت ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک اوور قبل حاصل کرلیا۔ شیریاس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دھواں دار 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔انکی 58 رنز کی ناقابل شکست اننگز میں 3 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ لوکیش راہول 56 اور کپتان ویرات کوہلی 45 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ یوں بھارت نے کیویز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ کیویز کی طرف سے ایش سودھی نے دو جبکہ سانٹنر ٹکنر نے ایک ایک کھلاڑی کو ا?ئوٹ کیا۔ شیریاس کو عمدہ بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر کیخلاف کھل کر بول پڑے ، سنگین الزامات بھی عائد
-
آئی پی ایل میں گرل فرینڈز کلچر اور ’ہنی ٹریپ‘ کا خدشہ، بھارتی بورڈ نے حکم نامہ جاری کردیا
-
آئی پی ایل کے باعث آسٹریلیا کے اہم کھلاڑی دورہ پاکستان کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے
-
نیمار نے روبینہو جونیئر کو تھپڑ مارنے پر معافی مانگ لی
-
فیفا ورلڈکپ فائنل،20 لاکھ ڈالر کا ٹکٹ خریدنے پر ہاٹ ڈاگ اور کولڈ ڈرنک مفت
-
چیئرمین پی سی بی کا دو روزہ دورے پربنگلہ دیش پہنچنے پرتپاک استقبال
-
شدید گرمی، ہیٹ ویو: نیوی کی قومی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ ملتوی کرنے کی درخواست
-
بنگلادیش میں ایک کرکٹر سمیت چار افراد کرپشن کے الزام میں چارج
-
پہلا ٹیسٹ ، پاکستان کا بنگلا دیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ، بابر باہر
-
آئی پی ایل کے کھلاڑیوں کیخلاف بی سی سی آئی کا سخت ایکشن، معطلی و کمروں کی چیکنگ کا خطرہ بڑھ گیا
-
شاہین آفریدی نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
سوریا کمار یادو کی کپتانی خطرے میں، بھارتی بورڈ کا بڑے فیصلے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.