مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی دفاع اور ملکی استحکام و سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں،جے یو آئی رہنماء

جمعہ 24 جنوری 2020 20:34

مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی دفاع اور ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2020ء) جمعیت علما اسلام کے رہنما وں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن آئین پاکستان کی دفاع اور ملکی استحکام و سالمیت کیلئے جنگ لڑ رہے ہیں آج ملک اسلام دشمن قوتوں سے جمعیت علما اسلام اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی پر امن طریقے سے جہدوجہد برداشت نہیں ہو رہا ہے جمعیت علمائے اسلام ملک میں عوامی حکمرانی کے لیے ا ئینی وجمہوری حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گی ان خیالات کا اظہار جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ اسپنی روڈ فاروقی یونٹ کے امیر مولانا عبدالرشیدحقانی جنرل سیکرٹری مولانا حسام الدین ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالنافع عابدبرشوری مولانا حکیم اللہ حاجی سردار محمد حاجی محمدقاسم تارن سیکرٹری اطلاعات مولانا حمداللہ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مولانا رحمت اللہ۔

(جاری ہے)

خازن مولانا رحمت اللہ حبیب الرحمن ۔مولانا نصیب اللہ آغا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ جمعیت علما اسلام نے ہمیشہ ملکی استحکام و سالمیت کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑ ی ہے اکابرین جمعیت کے خدمات ملک اسلام کے مشعل راہ رہے نصب شدہ حکمرانوں سے آٹا چینی ٹماٹر کے نظام کنٹرول نہیں ہو رہا ہے ملکی معیشت کہا ں کنٹرول کرسکتے ہیں حکمرانوں نے ملکی معیشت ملکی خزانہ کا بڑا غرق کردیا موجودہ حکمرانوں نے ملکی معیشت وخوشحالی کو سوسال واپس پیچھے دھکیل دیا ہے مہنگائی کے طوفان سے قوم کے غریب اور امیر طبقہ کو دو وقت روٹی سے محروم کردیا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام انصاف کے دعویدار حکمرانوں ختم ہو نے تک جہدوجہد جاری رکھیں گے جمعیت 22 کروڑ عوام کے حقوق اور ان کے مستقبل کے جنگ لڑ رہے ہیں۔