بلوچستان کے شہر پشین میں دھماکہ

دھماکہ ایک گھر کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 24 جنوری 2020 23:44

بلوچستان کے شہر پشین میں دھماکہ
پشین (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24جنوری 2020ء) بلوچستان کے شہر پشین میں دھماکہ، دھماکہ ایک گھر کے اندر ہوا جس کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر پشین سے افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بلوچستان کے شہر پشین میں قائم مہاجر کیمپ میں واقع ایک گھر میں زور دار دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

بتایا جا رہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم تب تک پانچ افراد بشمول 4 بچے جان کی بازی ہار چکے تھے۔ جبکہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، تاہم فی الحال تک اس واقعے کو بم دھماکہ یا دہشت گردی کی کوئی کاروائی قرار نہیں دیا گیا۔