
وزیراعظم شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
منگل 14 اکتوبر 2025 21:03

(جاری ہے)
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے تمام ٹائم لائینز ہر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہو گا جہاں عوام کو بین الاقوامی معیار کی علاج معالجے کے سہولیات دستیاب ہوں گی۔اجلاس کو جناح میڈیکل کمپلیکس و ریسرچ سینٹر کی تعمیر میں پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ بتایاگیاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے ڈیزائن کنسلٹنٹ کا انتخاب کر لیا گیا ہے اور کنٹریکٹ کے حوالے سے پاکستان انجینئرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹریشن کا عمل جاری ہے،منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لئے ماہرین کے انتخاب کے حوالے سے اشتہار جلد جاری کیا جائے گا ۔ بتایاگیاکہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے چیف ایگزیکٹو افسر کی تعیناتی کے لئے وفاقی کابینہ نے منظوری دے دی ہے ،منصوبے کی جیو ٹیک اسٹڈی مکمل کی جاچکی ہے جبکہ ہائیڈرولوجی اور سیسمک اسٹڈیز نومبر میں مکمل کر لی جائیں گی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیر مملکت برائے قومی صحت مختار احمد بھرتھ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ٹی ایل پی احتجاج سے متعلق سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا
-
پاکستان انویسٹمنٹ بانڈزکی نیلامی سے 506.7ارب روپے حاصل
-
پاکستان اور ترک سرکاری کمپنیوں کا سمندر میں تیل اور گیس تلاش کرنے کا معاہدہ طے پا گیا
-
مہنگائی کی شرح تشویش ناک 23 فیصد تک پہنچ جانے کی پیشن گوئی
-
تحریک لبیک پاکستان کے دفتر سے برآمد سامان کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
وزیرداخلہ کی انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت. شہید لیویز اہلکار کو خراج عقیدت
-
پشاور ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت میں 5 نومبر تک توسیع کر دی
-
پاکستان نے یقین دلایا ہے کہ امریکا سے اس کے تعلقات چین کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچائیں گے،چین
-
قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اورانس رضوی کو ٹریس کرلیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے تمام مراحل میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
-
بلاول بھٹو زرداری کی گورنر کے پی کو فوری پشاور پہنچنے کی ہدایت
-
سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.