
ایک اور ایئر لائن کا پاکستان میں کام شروع کرنے کا فیصلہ
کے ٹو ایئر ویز اس سال کے آخر میں اپنے کام شروع کرنے کے لئے تیار، اندرون ملک اور بین اقوامی پروازیں عمل میں لائی جائینگی
اسامہ چوہدری
منگل 28 جنوری 2020
23:11

(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ منقطع نظاموں سے دور جانے اور ایک اسٹاپ حل کو اپنانے کی خواہش کو زیادہ سے زیادہ دیکھ رہے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ یہ خاص طور پر کے 2 ایئرویز جیسی آنے والی تنظیموں کے ساتھ سچ ہے، میں پرجوش ہوں کہ اب ہم ان کے آنے والے آغاز اور آئندہ کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
اس سے قبل پاکستان کی قومی ایئر لائن بھی سٹاک ایکسچینج کی ڈیفالٹر لسٹ سے نکل گئی تھی اور نارمل ٹریڈنگ لسٹ کا حصہ بن گئی تھی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے سالانہ اجلاس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو ڈیفالٹر لسٹ سے نکال دیا گیا تھا۔ قومی ایئرلائن کا نام 2018 سے ڈیفالٹر لسٹ میں تھا مگر جیسے ہی نئے چئیرمین پی آئی اے ارشد ملک نے چارج سنبھالا تو انھوں نے مالیاتی رپورٹس جاری کیں جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔ یاد رہے کہ امریکا نے 19 سال تک پاکستان سے اپنے ملک کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کیے رکھی تھی جسے ختم کر دیا گیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ 2001 میں نائن الیون حملوں کے بعد امریکی حکام نے پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں پر پابندی عائد کر دی تھی۔ یہ پابندی 19 سال تک برقرار رہی جو ختم کر دی گئی تھی۔ پاکستانی حکام گزشتہ 2 برسوں سے کوشش کر رہے تھے کہ امریکا کو پابندی کے خاتمے کیلئے راضی کیا جائے۔ بتایا گیا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے اور پاکستان کے حالات بہتر ہونے کے بعد بالآخر امریکی حکام نے اجازت دے دی تھی کہ اب پاکستان سے امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلائی جا سکتی ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا تھا کہ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کا آغاز کر دیا تھا۔ بتایا گیا تھا کہ پی آئی اے مئی 2020 سے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کو آغاز کر دے گی۔ ابتدائی طور پر پی آئی اے امریکا کیلئے ہفتہ وار 3 براہ راست پروازیں چلائے گی۔ بعد ازاں پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا جائے گا۔ امریکا کیلئے براہ راست پروازیں چلانے سے پی آئی اے کو اچھا خاصا مالی فائدہ ہونا تھا۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
-
طالبان سے لڑکیوں کی ثانوی و اعلیٰ تعلیم پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ
-
یورپ میں غیرملکی تربیت یافتہ طبی عملے میں 58 فیصد اضافہ، ڈبلیو ایچ او
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑا اسٹریٹجک دفاعی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا
-
کاشتکاروں کو پیسے نہیں ملتے، شوگر ملز مالکان مافیا بن گئے
-
پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیل کا حملہ بنی ہے
-
سعودی ولی عہد اور وزیرِاعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب، سعودی فضائیہ نے خصوصی پروٹوکول دیا
-
معاشی بہتری کے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی
-
3 سالوں میں تقریباً 30 لاکھ پاکستانی ملک کو خیرباد کہہ گئے
-
چینی کی سرکاری قیمت میں اضافہ
-
وزیرصحت پنجاب کا سروائیکل ویکسین کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر قانونی کارروائی کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.