
پاکستان جاپان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا بارھواں دور اسلام آباد میں منعقد ‘ پاکستان کی طرف سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور جاپان کی جانب سے امور خارجہ کے سینئر نائب وزیر کینجی کاناسوگی نے نمائندگی کی
بدھ 29 جنوری 2020 02:40

(جاری ہے)
سیکرٹری خارجہ نے جاپانی وفد کوملک میں میکرو اکنامک استحکام، پاکستان کی عالمی سطح پر درجہ بندی میں بہتری، کاروباری آسانیوںکے ماحول اور اس ضمن میں ورلڈ بنک کی طرف سے درجہ بندی میں بہتری کے اظہار سمیت سرمایہ کاری کے نئے مواقع اور سیاحت کے شعبہ میں موجودوسیع امکانات کے بارے میں آگاہ کیا۔
دونوں اطراف نے جاپان کے شہنشاہ کی تاجپوشی میں شرکت کے لئے صدر ڈاکٹر عارف علوی کے حالیہ دورہ ٹوکیو سمیت دونوں ممالک کے سیاسی روابط میں تیزی آنے پر اطمنان کا اظہارکیا اور توقع ظاہر کی کہ اعلی ترین سطح پر دوروں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگا۔ مشاورتی اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ سیکرٹری خارجہ نے افغانستان میں امن ومصالحتی عمل میں پاکستان کی بھرپور معاونت وحمایت کے بارے میں جاپانی مہمان کو آگاہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے جاپانی وفد کو بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں 5 اگست2019ء کے غیرقانونی اور یک طرفہ بھارتی اقدامات کے نتیجے میں مرتب ہونے والے منفی اثرات اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی موجودہ انتہائی مخدوش صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا اور امن وسلامتی کو لاحق خطرات اور جموں وکشمیر کے تنازعے کے پرامن حل کو یقینی بنانے کے لئے عالمی برادری کے کردار کی اہمیت کو بیان کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے مشرق وسطی و خلیج کے خطے میں کشیدگی ختم کرنے کے ضمن میں پاکستان کے نکتہ نظر اور سیاسی وسفارتی ذرائع سے اختلافات کے حل کی تمام کوششوں کی حمایت سے متعلق جاپانی وفد کو آگاہ کیا۔ مشاورتی اجلاس میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر اطمنان کا اظہارکرتے ہوئے دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں پاکستان اور جاپان کے درمیان باہمی تعاون کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
یو این چیف کو غزہ کے انسانی بحران پر گہری تشویش
-
زراعت سے وابستہ نوجوانوں کی تعداد میں 10 فیصد کمی، ایف اے او
-
وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کی زیرصدارت پنجاب یونیورسٹی سینڈیکیٹ کا اجلاس
-
ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈ نے سیاحوں کو روکا لیکن وہ ہوٹل کے عقب سے دریا پہنچ گئے
-
کمزور اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف سے بدعنوانی، آمریت اور طاقتور طبقے کی حکمرانی کو فروغ ملتا ہے
-
لاہور میں شیر کا فیملی پر حملہ
-
کراچی ٹریفک پولیس نمبر پلیٹ کے نام پر بھتہ لے رہی ہے
-
پائیدار ترقی کو لاحق خطرات سے نمٹنے کے عزائم کے ساتھ سیویل کانفرنس کا اختتام
-
پی ٹی آئی نے خیبرپختونخواہ کا قرض 150ارب سے 1500ارب روپے تک پہنچا دیا ہے
-
سیول کا عہد نامہ عالمی تعاون پر اعتماد سازی میں اہم ہوگا
-
خیبرپختونخواہ میں اپوزیشن کے پاس نمبر زیادہ ہوں گے تو عدم اعتماد لانا جمہوری حق ہے
-
وفاقی حکومت کا 2 تعطیلات کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.