پاکستان میں کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، ڈاکٹر نوشین حامد

جمعرات 30 جنوری 2020 14:26

پاکستان میں کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی، ڈاکٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جنوری2020ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ اس وقت تک پاکستان میں کسی بھی مریض میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین نے کرونا وائرس کی تشخیص کرنے کے لئے بہت کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کرونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کی سہولت کو یقینی بنائے گا۔