
دُبئی: مساج پارلر میں صرف مساج کرانے کی ضد پرشریف آدمی تشدد کا نشانہ بن گیا
مساج کرنے والی خاتون کی جانب سے جنسی عمل سے انکار پرعملے نے غیر مُلکی گاہک کو مار مار کر ادھ مُوا کر دیا
محمد عرفان
جمعرات 6 فروری 2020
13:58

(جاری ہے)
عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران 45 سالہ الجزائری شخص نے بتایا کہ وہ دُبئی کی ایک کمپنی میں مینجر کے طور پر کام کرتا تھا۔ وقوعہ کے روز وہ شام ساڑھے پانچ بجے مساج کرانے کی غرض سے ایک مساج سنٹر گیا، جو ایک فلیٹ میں قائم کیا گیا تھا۔
400 درہم کی فیس ادا کرنے کے بعد میں ایک مساج رُوم میں چلا گیا۔ جہاں میں نے اپنے آپ کو ایک تولیے میں لپیٹ لیا۔ اچانک وہاں ایک مساج کرنے والی ملازمہ آ گئی جو ویتنام سے تعلق رکھتی تھی۔ اس ملازمہ نے انتہائی مختصر لباس پہنا ہوا تھا جو آتے ہی مجھ سے جنسی عمل کی فرمائش کرنے لگی۔ میں نے اُسے منع کیا کہ میں یہاں صرف مساج کرانے کے لیے آیا ہوں، میرا اور کوئی ارادہ نہیں ہے، وہ بس اپنا دھیان مساج کی جانب ہی رکھے۔ تاہم جب اس خاتون نے اپنا اصرار جاری رکھا تو میں نے اسی وقت اپنے کپڑے پہنے اور کمرے سے باہر نکل کر وہاں موجود ریسپشنسٹ سے کہا کہ وہ مجھے میری 400درہم کی رقم واپس کر دے، کیونکہ یہاں پر مجھے غیر اخلاقی عمل پر اُکسایا جا رہا ہے۔ جس پر وہاں موجود عملہ مجھ سے تکرار کرنے لگا کہ وہ مجھے میری رقم واپس نہیں کرے گا۔ میں نے اُن کی ہٹ دھرمی پر اُنہیں پولیس کو کال کر کے بُلانے کی دھمکی دی تو دو مرد ملازموں اور دو خواتین نے مجھے گھیر لیا اور میری مار پیٹ شروع کر دی۔ مجھ پر مُکے برسانے اور لاتیں رسید کرنے کے علاوہ سٹیل کی ایک راڈ سے میرے چہرے پر حملہ کیا گیا جس کے باعث میرے چہرے سے خون نکلنے لگا۔ مجھے ان لوگوں نے زخمی حالت میں اپنے فلیٹ کے دروازے سے باہر دھکا دِیا۔ ساتھ والے فلیٹ کے لوگ میرے شور کی آواز سُن کر باہر آ گئے اور پولیس کو اطلاع کر دی۔ تھوڑی دیر میں ایمبولینس آئی۔ مجھے ہسپتال لے جایا گیا۔پولیس نے چاروں ویتنامی باشندوں کوالجزائری شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے اور مساج پارلر کی آڑ میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتارکر لیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
دنیا اسرائیل کو غزہ میں انسانی تباہی کے نئے ارتکاب سے روکے،ہائی کمشنر اقوام متحدہ
-
امریکی صدر نے کملا ہیرس کے شوہر کو ہولوکاسٹ بورڈ سے برطرف کر دیا
-
سعودی عرب ، حج کے فرضی اور جعلی پیکجوں کی تشہیر ، چار چینی باشندے گرفتار
-
مودی نے فوج کو گرین سگنل دے دیا، بھارتی میڈیا کا دعوی
-
ترک دلہن نے 1 کروڑ 12 لاکھ مالیت کا سونا غزہ کیلئے عطیہ کردیا
-
امریکی بحریہ کا اربوں روپے مالیت کا لڑاکا طیارہ سمندر میں گر کر لاپتا
-
امریکی صدر کا فوجی اخراجات میں 12 فیصد اضافے کا اعلان
-
چین ڈیل کرنا چاہتا ہے، ہم ڈیل کرنے جارہے ہیں، ٹرمپ
-
مجھے پوپ بنایا جائے، امریکا کے صدر ٹرمپ کا ازراہ مذاق بیان
-
دبئی اور شارجہ کے درمیان نئی انٹرسٹی بس سروس کا اعلان
-
نیتن یاھو اور رونن بار کے درمیان تنائو، اسرائیل رونن بار کی برطرفی سے پیچھے ہٹ گیا
-
ہارورڈ یونیورسٹی قوانین میں تبدیلی کا معاملہ، ٹرمپ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرا دیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.