مظفر گڑھ،ماہڑہ شہر تا ڈمر والا روڈ ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار ، شہریوں کا مرمت کا مطالبہ

جمعہ 7 فروری 2020 13:25

مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2020ء) کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ماہڑہ شہر تا ڈمر والا روڈ ٹوٹ پھوٹ اور خستہ حالی کا شکار بارش کے موسم میں علاقہ مکین کی مشکلات میں اور اضافہ ہو جاتا ہے منتخب نمائندوں کی عدم توجہ جس پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد اور مال بردار بڑی گاڑیوں کی نقل و حمل ہوتی اس کے علاوہ یہ روڈ بستی شیخ , چوک بلوچاں , الہ آباد , بھنڈے والا چوک , چٹ کالرو و دیگر درجنوں دیہات کو ملاتا ھے لیکن عوامی نمائندوں کی عدم توجہی کے باعث یہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ھو کر عوام کے لئے سوھان روح بن چکا اس ناقص روڈ کی وجہ سے لوگ طویل مسافت پر مجبور 5 منٹ کا سفر 30 منٹ میں طے ہوتا ہے اس روڈ پر جگہ جگہ پڑے گڑھے پڑے ہوئے ہیں گزرنے لوگوں کے لیے سفری مشکلات کا سامنا ھے آئے روز حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے کئی قیمتی جانیں حادثات کا شکار ھو چکی ھیں آئے روز ٹرانسپورٹ کھٹارا ھو نے لگی ھے سٹوڈنٹس طبقہ وکلاء اساتذہ و دیگر شعبہ زندگی کے لوگوں کیلئے یہ روڈ کسی مصیبت سے کم نہیں جبکہ ایمرجنسی یا بیماری اور حادثات کی صورت میں چند منٹ کا فاصلہ نہایت طویل ھو کر علاقہ کی عوام میں اذیت کا باعث ہے شیخ ممتاز احمد , شاہد خان بلوچ , ملک کلیم اللہ جکھڑ , شاہد خان بلوچ , شیخ ساجد کامران , شاہد خان بلوچ , شیخ محمد شریف , شیخ محمد کلیم , سمیت تمام اہل علاقہ نے ایم این اے 185 باسط سلطان بخاری , ڈی سی او مظفر گڑھ اور وزیر اعلی پنجاب جناب عثمان بزدار سے روڈ کی تعمیر کا پر زور مطالبہ کیا ہے