سرگودھا‘ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی‘ممنوعہ گٹکا اورزائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر 2کریانہ سٹور سیل

پیر 10 فروری 2020 12:52

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2020ء) سرگودھا میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ممنوعہ گٹکا اورزائدالمیعاد اشیاء کی فروخت پر 2کریانہ سٹور سیل کر کے متعدد یونٹس کو بھاری جرمانے اوروارننگ نوٹس جاری کئے جبکہ 300گٹکا پیکٹس کوتلف کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا میں کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت،ممنوعہ اجزاء کے استعمال اور صفائی کے ناقص انتظامات پر02کریانہ سٹورز کو سربمہر کر کے متعدد فوڈ پوائنٹس کوحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے جن میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ریجن میں کارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،ممنوعہ گٹکا، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج کی بناء پر میانوالی میں کریانہ اینڈ جنرل سٹور جبکہ خوشاب میں کریانہ سٹور کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھا اور اسکے گردونواح میں کارروائیوں کے دوران حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر جرمانے عائد کیے۔ سرگودھا ریجن میں چیکنگ کے دوران300ممنوعہ گٹکا پیکٹس، زائد المیعاد اشیائے خورونوش اور مضر صحت خوراک کو تلف کیا گیا۔ جبکہ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 309 فوڈ پوائنٹس کوانتظامات کی بہتری کیلئے وارننگ نوٹس جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :