
ترک صدر طیب اردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، ترک صدر کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں سرمایہ کاری اور مختلف شعبوں میں معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 13 فروری 2020
16:31

(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ ترک صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ترک مہمانوں کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان کل ترک صدر کو ظہرانہ دیں گے۔ ترک صدر طیب اردوان وزیراعظم عمران خان اورصدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ صدر ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے بھی ترک صدر رجب طیب اردوان کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم برادرملک ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتی ہے۔ محمد نوازشریف کے علاج معالجے کے باعث لندن میں ہوں، آپ اور آپ کے وفد کے لئے نیک تمناوں کا اظہارکرتے ہیں۔ محمد نوازشریف، مسلم لیگ (ن)، اپوزیشن اور پوری قوم کی جانب سے ترک صدر کے لئے نیک تمناں کا اظہار کرتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ صدر اردوان امت مسلمہ کی حمئیت وغیرت اور جرات کی علامت ہیں ۔ پاکستان اور ترکی دو بااعتماد بھائی ہیں، دونوں ممالک کے عوام میں محبت، اخوت اور اعتماد کا رشتہ استوار ہے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے مظلوم عوام پر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستانی عوام خاص طور پر صدر اردوان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور کشمیریوں کی غیر مشروط حمایت غیور اور جراتمند ترک قیادت اور عوام کے خلوص کا مظہر ہے۔پارلیمان آمد پر مسلم لیگ (ن)اور اپوزیشن اراکین صدر اردوان کا شایان شان استقبال کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
یورپی ممالک کا بارودی سرنگوں کی ممانعت کے معاہدے سے نکلنے پر غور تشویشناک
-
ہیٹی کے دارالحکومت میں گینگ وار سے کاروبارِ زندگی معطل، یو این
-
خلائی ٹیکنالوجی منزل نہیں بلکہ مستقبل کی بنیاد ہے، امینہ محمد
-
حکومت کے حق میں دیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کا فوری عملدرآمد
-
9 مئی بہانہ تھا، پی ٹی آئی نشانہ ہے
-
مون سون بارشوں کے اب تک کے سب سے تگڑے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
پاکستان ریلوے نے تمام ٹرینوں کے کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا
-
خیبر پختونخواہ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے لیے ڈرون حاصل کر لیے
-
موجودہ نظام بادشاہت نہیں بلکہ سیاسی اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ میں اتفاق رائے پر مبنی ایک ہائبرڈ سسٹم ہے
-
سیویل کانفرنس: قرضوں میں ڈوبے ممالک کی بپتا سننے کے فورم کا قیام
-
حکومت نے امپورٹڈ لگژری گاڑیوں پر ٹیکس کم کر دیا
-
چیلنج کرتا ہوں خیبرپختونخواہ حکومت گرا کر دکھائیں، اگر حکومت گرگئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.