Live Updates

کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا

جمعرات 13 فروری 2020 21:01

کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار ..
بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2020ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان حکیم اللہ محسود گروپ کے اہم کمانڈر شہریار محسود کو افغانستان میں قتل کر دیا گیا ، مولانا ولی محمد عرف عمر نیا امیر مقررکر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے کنڑ میں شہر یار محسود اپنی گاڑی میں جا رہے تھے کہ اُن کی گاڑی کو پہلے سے نصب بارودی کے دھماکے سے اُڑایا گیا اور موقع پر ہلاک ہو گئے ذرائع نے بتایا ہے کہ شہریار محسود سابق سربراہ ٹی ٹی پی حکیم اللہ کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے ان کے قتل ہونے کے بعد فوری طور پر تمام ساتھیوں کے مشورے پر مولانا والی محمد عرف عمری کو نیا امیر مقرر کیا گیا ۔

Live پاک افغان کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات