
اسلام آباد یونائیٹڈ، ملتان سلطانز کے درمیان ٹکراؤ، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ، شان مسعود ملتان سلطانز کی نمائندگی کریںگے
جمعہ 14 فروری 2020 15:30
(جاری ہے)
ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹاکرا 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور دوسرا 8 مارچ کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں ہوگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سابقہ مقابلوں کے نتائج میںجیت کا تناسب 50،50 فیصد ہے۔ دونوں ٹیمیں اس سے قبل 4 مرتبہ مدمقابل آئیں جہاں 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور 2 میں ملتان سلطانز نے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیمیں پہلی مرتبہ لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں مدمقابل آئیں۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2018 کے دوران اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے درمیان گروپ مرحلے میں 2 میچز کھیلے گئے۔ 25 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو بآسانی شکست سے دوچار کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 13 مارچ 2018 کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ لیوک رونکی کی نصف سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو مقررہ 20 اوورز میں 186 رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں کیرون پولارڈ نے ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ اننگز کھیلی مگر وہ ٹیم کو میچ جتوانے میں ناکام رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 33 رنز سے میچ میں کامیابی حاصل کی۔لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دونوں گروپ میچز میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو آؤٹ کلاس کرکے گذشتہ ایڈیشن کا بدلہ چکا دیا۔ ایڈیشن 2019 کے دونوں میچوں میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو بالترتیب 5 اور 6 وکٹوں سے شکست دی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا پہلا میچ 16 فروری کو کھیلا گیا۔ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز ہی بناسکی، کپتان شعیب ملک نے ناقابل شکست 31 رنز بناکر ملتان سلطانز کو ایونٹ میں کامیابی دلادی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ 26 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں ملتان سلطانز نے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں دونوں ٹیموں میںسے اسلام آباد یونائیٹڈ سے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 میں بہتر کارکردگی کی امید کی جارہی ہے۔ 2 مرتبہ کی چیمپئن فرنچائز نے ایڈیشن فائیو کے لیے ایک مضبوط ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ دنیائے کرکٹ کے بہترین فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین پہلی بار ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں وہ ایڈیشن 2020 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریں گے۔ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے فہیم اشرف بھی لیگ اسپنر شاداب خان کی زیر قیادت میدان میں اتریں گے۔ مضبوط باؤلنگ لائن اپ کا سامنا کرنے کے لیے معین علی، شاہد آفریدی، روی بوپارہ، جیمز ونس، ریلی روسو اور خوشدل شاہ ملتان سلطانز کی جانب سے جارحانہ بلے بازی کرنے کے لیے میدان میں اتریں گے۔ معین علی پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کررہے ہیں۔ ٹیم کی قیادت تجربہ کار ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کررہے ہیں۔ٹی ٹونٹی اسپیشلسٹس سہیل تنویر، محمد عرفان اور عمران طاہر پر مشتمل ملتان سلطانز کے باؤلنگ اٹیک کا سامنا کرنے کے لیے کولن انگرام، کولن منرو، آصف علی، لیوک رونکی اور ڈیوڈ ملان اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب ہوں گے۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 بیس فروری سے بائیس مارچ تک کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلی جائے گی۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کراچی میں جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔لیگ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ www.yayvo.com پر دستیاب ہے جبکہ شائقین کرکٹ ٹی سی ایس کے ایکسپریس سنٹرز سے بھی ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم اسکواڈ میںشاداب خان (کپتان)، ڈیل اسٹین، کولن انگرام، کولن منرو، فہیم اشرف، آصف علی، رومان رئیس، لیوک رونکی، حسین طلعت، فل سالٹ، ظفر گوہر، عماد بٹ، رضوان حسین، موسیٰ خان، عاکف جاوید، احمد صفی عبداللہ، سیف بدر اور ڈیوڈ ملان شامل ہیں۔ملتان سلطانزمیںشان مسعود (کپتان)، شاہد آفریدی، معین علی، رائیلی روسو، محمد عرفان، ذیشان اشرف، روی بوپارہ، سہیل تنویر، جنید خان، جیمز ونس، خوشدل شاہ، عثمان قادر، فابیئن ایلن، علی شفیق، روحیل نذیر، محمد الیاس، عمران طاہر، وائن میڈسن، اور بلاول بھٹی شامل ہیں۔شیڈول کی مطابق 22 فروری 2020 کو کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میچ ہوگا۔ 8 مارچ 2020کو دوپہر 2 تا شام 5:15 بجے ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں میچ کھیلا جائیگا۔مزید قومی خبریں
-
صدر مملکت کو نہیں نکالا جارہا ، محرم میں سیاست نہ کی جائے، عوام سوشل میڈیا کی خبروں پر دھیان نہ دیں ، کچھ نہیں ہورہا ، محسن نقوی
-
ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر، یورو، ریال، درہم کی قدر میں اضافہ
-
اہل بیت کی عظیم قربانی کو رہتی دنیا تک فراموش نہیں کیا جاسکتا‘ سردار سلیم حیدر
-
یومِ عاشورہ ہمیں قربانی و ایثار ،صبرو استقامت کا درس دیتا ہے،سردار ایاز صادق
-
گورنر خیبرپختونخوا کا حسینیہ ہال صدر سے برآمد ہونیوالے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کا دورہ
-
سانحہ سوات کے وقت ائیر ایمبولنس پولوفیسٹول میں وزراء کے اہلخانہ کیلئے استعمال کی گئی، گورنر خیبرپختونخوا
-
امام حسین رضی اللہ عنہ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعلِ راہ ہے،فیصل کنڈی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے 26 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت
-
اسمبلی میں احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا‘ سلمان اکرم
-
5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شرجیل میمن
-
حکومت مضبوط ، کوئی رکن کہیں نہیں جا رہا، تحریک عدم اعتماد کا شوق رکھنے والے حقیقت دیکھ لیں گے، علی امین گنڈاپور
-
کربلا کی جنگ سے ہمیں بے لوث ، عظیم تر بھلائی کیلئے قربانی کی اہمیت کا درس ملتا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.