میرپورخاص، عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر عائد پابندی پر عملدرآمد کیلئے ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل

ہفتہ 15 فروری 2020 17:57

میرپورخاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے عوامی مقامات پر تمباکو نوشی پر عائد پابندی کے آرڈیننس 2002پر عمل درآمد کرانے کیلئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر Iمیرپورخاص کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ امپلیمینٹیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کے ممبران میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز، ڈائریکٹر کالجز، ڈائریکٹر انفارمیشن،ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز،مس نصرت پروین سہتو اسسٹنٹ ڈائریکٹر سندھ ڈائریکٹوریٹ آف (آئی اینڈآر)پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنزکراچی،متعلقہ ایس ڈی پی او، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پرائمری، سیکنڈری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر، سول سوسائٹی کے مس زاہدہ ڈیتھو اور تمباکو نوشی کنٹرول پر کام کرنے والی تنظیم کا نمائندہ شامل ہے۔

(جاری ہے)

مانیٹرنگ کمیٹی مذکورہ قانون پر عمل درآمد کرانے کیلئے تمام سرکاری دفاتر، ہسپتالوں، صحت مراکز، تعلیمی درسگاہوں، ٹرانسپورٹ مقامات اورعوامی مقامات پر لوگوں کو ممنوعہ تمباکو نوشی سے محفوظ بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کرے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ قانون پر عمل درآمد کرایا جائے، دفاترکی حدود میں تمباکو نوشی کے نقصانات کے آگاہی بینرز آویزاں کئے جائیں،آگاہی مہم چلائی جائے اور خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کرنے کے متعلق آگاہی فراہم کی جائے اور اپنے ماتحت عملے کو بھی قانون پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :