سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے پولنگ 7مارچ کو ہو گی

ہفتہ 15 فروری 2020 23:16

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد کے نئے عہدیداروں کے انتخاب کے لئے پولنگ 7مارچ 2020ء کو ہو گی، صدر، نائب صدر، جنرل سیکریٹری، جوائنٹ سیکریٹری، لائبریری سیکریٹری اور خازن سمیت ممبر منیجنگ کمیٹی کی 7نشستوں کے لئے مجموعی طور پر 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی صدارت کے لئے 8امیدواروں میں سپریم کورٹ کے وکیل سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد امداد آر اے انڑ، سابق اٹارنی جنرل سندھ و سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد ایاز حسین تنیو، سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن حیدرآباد غلام اللہ چانگ، عشرت علی لوہار، اورنگزیب تالپور، میر نعیم اختر تالپور، صلاح الدین میمن اور سید عنایت علی شاہ شامل ہیں، نائب صدر کی نشست کے لئے سید حماد علی شاہ، بھگوان داس، ولی محمد کھوسو، عبدالستار سرکی، اعجاز احمد اعوان اور عبدالحکیم چانڈیو نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں، جنرل سیکریٹری کے لئے ممتاز احمد لاشاری، محمد آصف شیخ، سجاد احمد چانڈیو، محمد ہاشم لغاری اور عشرت علی لوہار نے، جوائنٹ سیکریٹری کی نشست کے لئے عبدالحمید باجوہ، فیاض احمد لغاری، اشفاق لنجار، محمد اقبال ہنگورو، شوکت علی برہمانی جلال احمد لغاری، بیرسٹر جاوید احمد قریشی اور عمران علی بورانو نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے، لائبریری سیکریٹری کے لئے میڈم شاہدہ پروین، بشیر احمد عالمانی، کانجی مل، ساجد احمد میمن، فیض محمد چانڈیو، کاشف فراز بھٹو، بیرسٹر جاوید احمد قریشی اور عمران علی برانو نے جبکہ خازن کی نشست پر اطہر انور سومرو، بلاول بجیر، جہانگیر پٹھان، ممتاز سچل اعوان، فیض محمد چانڈیو، امیر علی بروہی، ذوالفقار علی کورائی اور بیرسٹر جاوید احمد قریشی نے کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے ہیں، ممبر منیجنگ کمیٹی (ایم ایم سی) کی 7نشستوں پر 20امیدواروں راشد علی خان، میڈم رضوانہ حسین، محمد زین الدین بلوچ، ایاز محمد گھانگرو، محمد ندیم تگڑ، میڈم امبرین سیال، عاصم شبیر سومرو، سید شہزاد حیدر شاہ، محمد ابراہیم پلی، نعیم الدین سہتو، احمد حسین قریشی، نیاز حسین ابڑو، میڈم فریدہ ناز، امداد علی ڈاہری، مشتاق احمد تگڑ، مظہر حسین کلہار، ذیشان علی میمن، سعد سلمان، ذوالفقار علی چانگ اور محمد منیر چنہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار 17فروری تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے اسی روز امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی، 18 اور 19 فروری کو امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد 19فروری کو ہی انتخابات میں حصہ لینے والوں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار 20 سے 24 فروری تک انتخابات سے دستبردار ہو سکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پولنگ ہفتہ 7مارچ کو ہوگی۔