مشیراطلاعات باجی بدزبان اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں، رانا ثناءاللہ
ہم نے کچھ کہہ دیا توحلقے میں نہیں جاسکیں گی، ہم آپ کیلئے باعزت الفاظ استعمال کرنا چاہتے ہیں، درخواست ہے کہ اپنی ٹیں ٹیں بند کریں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رانا ثناء اللہ کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ
اتوار 16 فروری 2020
23:03
(جاری ہے)
انہوں نے اویس لغاری ، عظمیٰ بخاری ، عطا اللہ تارڑ اوردیگر کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم لاہور آئے تو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ کیا ،عمران خان نے انصاف صحت کارڈ تقسیم کئے لیکن یہ تو ہمارے ہی منصوبے ہیں ،کیا انصاف کارڈ وہی منصوبہ نہیں جسے ہم نے پاکستان صحت کارڈ کے نام سے شروع کیا تھا ،پاکستان صحت کارڈ کا نام تبدیل کرکے نئے سرے سے صحت کارڈ کاافتتاح کیا کر دیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ڈانٹا کہ آپ اپنے اچھے کاموں کی تشہیر کیوں نہیں کرتے اس منصوبے پر آ پ کو عوام کو بتانا چاہیے ۔ عثمان بزدار پریس کانفرنس کرکے کس طرح یہ بتاتے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کب اور کس نے شروع کیا ،سیف سٹی پراجیکٹ 16ارب روپے کا منصوبہ ہے اور شہباز شریف نے غیر ملکی کمپنی سے 4 ارب روپے کی رعایت لی ، سیف سٹی پراجیکٹ میں شہبازشریف نے 682 ارب روپے کی بچت کرائی ،سیف سٹی کی اٹھارہ ماہ میں تکمیل ہوئی اوراس میں آٹھ ہزار جدید کیمرے لگائے گئے۔ اس کے تحت جدید مواصلاتی نظام لایاگیا ،پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کرائم فائٹر کیلئے سیف سٹی جدید نظام ہے،اگر اس سسٹم کی مینٹی ننس کو بہتر طریقے سے مینج کیاجاتا تو کرائم کم ہوجاتا لیکن حکومتی نااہلی سے سیف سٹی کے 4ہزار کیمرے خراب پڑے ہیں ،شہبازشریف حکومت رہتی تو جنوری 2020تک ڈویژنل سطح تک سیف سٹی پراجیکٹ مکمل ہو چکا ہوتا،کرانوالہ ،فیصل آباد اور ملتان میں سیف سٹی پراجیکٹ کی تکمیل ہوچکی ہوتی ،لاہور سمیت یہ شہر کرائم فری ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں پنجاب میں پانچ ہزارمیگاواٹ بجلی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ،6 سے 7سو ارب کے منصوبوں میں ایک روپے کرپشن ثابت نہیں ہوئی ،شہزاد اکبر نے ایک ایک کیس کو کھنگالا ہے ، ہم نے 90ارب روپے میں تین میٹرو مکمل کیں ہوئی ، ہمارے دور میں مجموعی طو رپر 12ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی اور ملک کے اندھیرے ختم کئے گئے ،دہشتگردی کے خلاف قومی اتفاق رائے پیدا کیا گیا اور پاک افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کے منصوبوں میں اگر کوئی کرپشن ہو ئی ہے تو قوم کو بتائیں وگرنہ گھٹیا اور توہین آمیز الفاظ کا استعمال بند ہونا چاہیے ،اگر یہ نہیں رکے گا تو سیاست میں عزت نہیں رہے گی ،جھوٹ کی آمیزش سے ہمیں لوگوں کی نظروں میں گرانے کی کوشش کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مرتضیٰ سولنگی کی افغان طالبان پر پاکستان کو جمہوریت کا درس دینے پر کڑی تنقید
-
نظرثانی درخواست میں فیصلے کی غلطی کی نشاندہی ضروری ہے، سپریم کورٹ
-
وزیراعظم کی زیر صدارت لائیو سٹاک کے شعبے کی جاری اصلاحات پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ، مویشیوں کی برآمد کیلئے خصوصی فارم ہائوسز کا قیام عمل میں لایا جائے، شہبازشریف
-
پتنگ کی ڈورپھرنے سے شہری زخمی، ڈی آئی جی آپریشنز کا نوٹس
-
حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا کہ چار پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھ گیا تھا، سلمان اکرم راجا
-
حکومت نے مذاکرات میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا،بیرسٹرگوہر
-
مذاکرات کے تمام دروازے کھلے رکھے گئے، پی ٹی آئی نے جان بوجھ کر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، بیرسٹردانیال چوہدری
-
اگر پیٹرولیم لیوی کے نام پر عائد بھتہ ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو ملتان سے لانگ مارچ شروع کردیا جائےگا، حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیراحد چیمہ کی چاول کی پیداوار بڑھانے اور لاگت کم کرنے کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی ہدایت
-
عمران احمد شاہ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں سوئی گیس کنکشن ٹی بی ایس کا افتتاح کردیا
-
اسلام آباد ناکام ہو چکا تو تھر والوں کو موقع دیں، مزید صوبے حل نہیں،بلاول بھٹو زرداری
-
ہمارے کارکن پرامن ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے،بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.