بھارتی قابض انتظامیہ لوگوں کو سیدعلی گیلانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی

بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری حیدر پورہ میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر تعینات

پیر 17 فروری 2020 12:48

بھارتی قابض انتظامیہ لوگوں کو سیدعلی گیلانی سے ملاقات کی اجازت نہیں ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی قابض انتظامیہ نے کشمیری عوام کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے علیل چیئرمین سیدعلی گیلانی سے ملاقات کیلئے انکے گھر جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری حیدر پورہ میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ہے تاکہ ان سے ملاقات کیلئے آنے والے لوگوںکوانکی رہائش جانے سے روکا جاسکے ۔

(جاری ہے)

سرینگر سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی نے کشمیر میڈیاسروس کو بتایا کہ پولیس انہیں سیدعلی گیلانی جو گزشتہ کئی دنوں سے سینے میں تکلیف کی وجہ سے علیل ہیں،کی رہائش گاہ جانے کی اجازت نہیں دے رہی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارتی پولیس اور پیراملٹری فورسز کی بھاری نفری حیدر پورہ میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ کے باہر تعینات ہے اور انتظامیہ نے حیدر پورہ میں انکی رہائش گاہ کے قریب کئی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر رکھے ہیں۔ علاقے میں بھارتی فورسز لوگوں اور گاڑیوںکی تلاشیاں بھی لے رہی ہے ۔