کامیاب جوان پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،پروگرام کو تحریک کے طور پر لے کر چلوں گا ،عثمان ڈار

انٹرشپ کرنے والے طلبا کو سکلز سکھائی جائیں گی ، طلبا کو سکلز اور صحت سے متعلق مختلف پروگرامز سے متعارف کروائیں گے، گفتگو

پیر 17 فروری 2020 18:48

کامیاب جوان پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،پروگرام کو تحریک کے طور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے،پروگرام کو تحریک کے طور پر لے کر چلوں گا ، انٹرشپ کرنے والے طلبا کو سکلز سکھائی جائیں گی ، طلبا کو سکلز اور صحت سے متعلق مختلف پروگرامز سے متعارف کروائیں گے۔

پیر کو وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب جوان پروگرام میرے دل کے بہت قریب ہے۔عثمان ڈار نے کہاکہ ہنر مند پاکستان کی چھتری تلے کامیاب جوان پروگرام میرا پسندیدہ پروجیکٹ بن گیا ہے ، اس پروگرام کو تحریک کے طور پر لے کر چلوں گا انہوںنے کہاکہ چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے جوانوان کو تیار کریں گے ، وزیراعظم نوجوانوں کیساتھ وعدہ کر کے آئے تھے ، وزیراعظم نے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لیے نوجوانوں پر اعتماد کر کے پانچ لاکھ دئیے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ انٹرشپ کرنے والے طلبا کو سکلز سکھائی جائیں گی ، طلبا کو سکلز اور صحت سے متعلق مختلف پروگرامز سے متعارف کروائیں گے ۔ عثمان ڈار نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نوجوانوں کے مستقبل کو سنجیدگی سے نہیں دیکھا گیا، وعدہ کرتا ہوان نوجوانوان کو روزگار ضرور فراہم کریں گے ۔عثمان ڈار نے کہاکہ ہم نے ذمہ داری، سمجھداری اور ایمانداری سے کامیاب نوجوان پروگرام میں حصہ لینا ہے ، کامیابی ایک جدوجہد کا نام ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں خود محنت کرنی ہے اور اپنے پاوں پر خود کھڑے ہوناٴْہے ، وزیر اعظم کو کریڈ جاتا ہے کہ ہائی اینڈ ٹیکنیکل پورٹل شروع کیا۔عثمان ڈار نے کہاکہ مجھے پورا یقین ہے کہ فیوچر کے بل گیٹس اور سٹیو جاب پاکستان سے نکلیں گے۔