Live Updates

سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی

روز بروز فلسطین کی زمین تنگ ہو رہی ہے،اسرائیل فلسطین ر قبضے کر رہا ہے،امریکہ اور دیگر ممالک اس ظلم کے پیچھے ہے، راجہ ظفر الحق

پیر 17 فروری 2020 20:52

سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل اور خود مختار فلسطینی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) سینیٹ نے مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پر امن حل، خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام، تمام فلسطینیوں کی اپنے گھروں کو واپسی، فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کی روک تھام، مسئلہ فلسطین پر او آئی سی اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے خصوصی اجلاس بلانے اور فلسطینیوں کی امداد اور تکنیکی تعاون سے متعلق قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر مشتاق احمد نے اس سلسلے میں قرارداد پیش کی جس پر قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے بھی اظہار خیال کیا اور کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کشمیر ہمارے دل کے قریب ہے،کشمیر میں بہتری آنے کے بجائے خرابی ہو رہی ہے،اس قرارداد کی اپنی اہمیت ہے۔ انہوںنے کہاکہ فلسطین میں ایک صدی کا جرم ہے جو اب بھی جاری ہے،روز بروز فلسطین کی زمین تنگ ہو رہی ہے،اسرائیل فلسطین ر قبضے کر رہا ہے،امریکہ اور دیگر ممالک اس ظلم کے پیچھے ہیجس کے بعد ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دیدی۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات