وزیر اطلاعات آزادکشمیر کی قومی کبڈی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے پر مبارکباد دی

پیر 17 فروری 2020 20:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت ، کھیل و امور نواجواناں راجہ مشتاق احمد منہاس نے کبڈی ورلڈ کپ جیتنے پر قومی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہاکہ امید ہے کہ قومی ٹیم اسی جذبے اور لگن سے ٹیم کھیلتے ہوئے سبز ہلالی پرچم کو ہمیشہ سربلند رکھے اور ایسی ہی مزید کامیابیاں حاصل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :