عزیر میمن کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا،سید ناصر حسین شاہ

اگر اہلخانہ چاہیں تو ہم اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کے لئے بھی تیار ہیں،پریس کلب پر صحافیوں کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب

پیر 17 فروری 2020 21:47

عزیر میمن کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2020ء) وزیراطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے ۔عزیر میمن کے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔اگر اہلخانہ چاہیں تو ہم اس کیس کی جوڈیشل انکوائری کے لئے بھی تیار ہیں۔وہ پیر کو کراچی پریس کلب کے باہر کے یو جے (دستور) کے زیر اہتما م محراب پور میں قتل ہونے والے صحافی عزیز میمن کے قاتلوںکی گرفتاری کے لیے منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوںنے کہا کہ ہم صحافیوں کے ساتھ ہیں ۔ہمارے چیئرمین نے واضح طور پر کہا ہے کہ صافیوں کی برطرفیوں کو بند کیا جائے۔عزیز میمن کا قتل افسوسناک واقعہ ہے ۔آئی جی سندھ اپنے اختیارات کے لئے دوڑیں تو لگا تے ہیں مگر عزیز میمن کے قاتکوں کے خلاف ایف آئی آر کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے معاملے میں کیوں تاخیر کی گئی اس کی انکوائری کرائی جائے گی ۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ہم اس کیس کی جوڈیشنل انکوائری کرائیں گے اور مقتول کی فیملی کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا ۔صحافی عزیز میمن کے قتل کے اصل حقائق جلد سامنے لائیں گے اور اس میں ملوث ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے گی تاکہ آئندہ کوئی صحافی کے قتل کا سوچ بھی نہ سکے ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو میڈیا کے بحران سے آگاہ کیا ہے ۔

میڈیاہاؤسز صحافیوں کو برطرفی کرکے ان کے بقایات فوری اداکیے جائیں ۔کراچی پریس کلب کے سیکرٹری ارمان صابر نے کہا کہ عزیز میمن کے قاتلوں کو 3 دن میں گرفتار نہ کیا گیا تو صحافی تنظیمیں سراپا احتجاج ہونگی۔پاکستان میں صحافیوں نے آزادی اظہار رائے کے لئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں ۔کچھ لوگوں کے ناپاک عزائم سے صحافیوں کے حوصلے پست نہیں ہونگے۔حکومت ملزمان کوفوری گرفتار کرے۔جمہور کی آواز کو دبانے کی کوشش کو بند کیا جائے۔عزیز میمن کے قتل میں ملوث بااثر ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے