شرجیل میمن کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

پیر 17 فروری 2020 23:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) سندھ ہوئی کورٹ میںپیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی شرجیل میمن کو نا اہل قرار دینے کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے شرجیل میمن اورالیکشن کمیشن سمیت دیگرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اقبال کاظمی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی میں اثاثوں سے متعلق غلط بیانی ہے،شرجیل میمن نے پی ایس 63 حیدر آباد سے الیکشن میں حصہ لیا تھا،شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کو2017 تک جمع کرائے گئے گوشواروں میں غلط بیانی کی،لہذا شرجیل میمن آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے ہیں ۔

درخواست میں الیکشن کمیشن ،شرجیل میمن،ڈائریکٹر جنرل فیڈرل بورڈ آف ریونیو،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔#