خیبرپختونخواہ اسمبلی میں نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں

اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اراکین نے سپیکر ڈیسک کا گھراؤ کر رکھا تھا

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 17 فروری 2020 20:00

خیبرپختونخواہ اسمبلی میں نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں
پشاور (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 17 فروری 2020) : خیبرپختونخواہ اسمبلی میں نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی، اراکین نے سپیکر ڈیسک کا گھراؤ کر رکھا تھا، تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ کرلیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

احتجاج کے دوران ایک عجیب صورتحال سامنے آئی جب پاکستان پیپلزپارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی اسپیکر کی کرسی پر بیٹھ گئیں اور دونوں ہاتھ اٹھاکر وکٹری کے نشان بنانے لگیں۔ خیبر پختونخواہ اسمبلی کے ملازمین نے نگہت اورکزئی کو کرسی سے اٹھانے کی کوشش کرتی رہی لیکن انھوں نے اس پر کوئی توجہ نہ دی۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے احتجاج میں نعرے لگاتے رہے کہ اسپیکر گردی اور چینی گردی نہیں چلے گی یہ دھمکی دی گئی کہ حکومت کو چلنے نہیں دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نگہت اورکزئی قبل ازیں بھی دلچسپ انداز میں احتجاج کا مظاہرہ کرچکی ہیں اور انھوں نے سینٹ الیکشن کی ووٹنگ کے دوران شدید مزاحمت کا اظہار کیا تھا۔ نگہت اورکزئی 17 جولائی 1962 کو پشاور میں پیدا ہوئیں اور انھوں نے اردو اور اسلامک اسٹڈیز میں ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے اور وہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن ، ٹی سی ایس کورئیراور نیشنل بینک آف عمان میں کام کرتی رہی ہیں۔

اورکزئی نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1993 میں کیا تھا۔ انہوں نے 1997 میں خیبر پختون خواہ میں خواتین ونگ کی پارٹی کے جنرل سکریٹری کی حیثیت سے پاکستان مسلم لیگ (جے) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ وہ سن 2000 میں پاکستان مسلم لیگ (ق) (مسلم لیگ ق) میں شامل ہوگئیں اور 2002 میں خیبر پختونخوا میں خواتین کے حصے کی صدر بن گئیں۔ اورکزئی خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لئے منتخب ہوئیں جس میں 2002 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی امیدوار منتخب ہوئی تھی۔ وہ پاکستان کے عام انتخابات 2018 میں خواتین کے لئے مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار کے طور پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے لئے دوبارہ منتخب ہوئیں تھیں۔