مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں64لاکھ پودے 65 سو ایکٹر رقبہ پر لگائے جائیں گے ‘مہتمم جنگلات

بدھ 19 فروری 2020 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) مہتمم جنگلات تجدید ڈویژن سید مظہر نقوی نے کہا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے تینوں اضلاع میں64لاکھ پودے 65 سو ایکٹر رقبہ پر لگائے جائیں گے نرسریز میں 2کروڑ 50لاکھ پودے تیار کیے جارہے ہیں جن میں سے 1کروڑ 80لاکھ پودے آمدہ شجرکاری مہم کے لیے تیار ہو جائیں گے جس کے بعد ہمیں مارکیٹ سے پودے خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔

(جاری ہے)

20فیصد کمیونٹی کے ذریعہ نرسریز لگائی جارہی ہیں 1لاکھ پھلدار پودی15ہزار زیبائشی پودے لگائے جائیں گے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے بلین ٹریز سونامی شجر کاری منصوبہ کے حوالہ سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،سید مظہر نقوی نے بتایا کہ بلین ٹریز سونامی شجر کاری منصوبہ ایک بڑا تحفہ ہے انشاء اللہ اس کو کمیونٹی کے تعاون سے کامیاب بنائیں گے جس کے بعد عوام کو معاشی حالت بھی بہتر ہو سکے گی اور آزادخطہ بھی سرسبز وشاداب ہوگا بالخصوص مظفرآباد ڈویژن کے خالی رقبہ جات کو مکمل سرسبز بنائیں گے ،وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان ،وزیر جنگلات سردار میر اکبر ،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،ناظم اعلیٰ ترقیاب سردار نصیر خان ،ناظم ملک اسد کی ہدایات کے مطابق بلین ٹریز سونامی شجر کاری مہم کیلئے بھر پورکام جاری ہے کمیونٹی میڈیا این جی او کو دعوت ہے کہ وہ موقع پر آکر کی گئی شجر کاری کا معائنہ کریں جہاں کمی بیشی ہو اس کو دور کیا جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :