ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرکی ٹیبل پرہے:جاویدآفریدی

اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاءاللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائیگا: مالک پشاور زلمی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 19 فروری 2020 16:56

ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرکی ٹیبل پرہے:جاویدآفریدی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری2020ء ) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو اعزازی شہریت دینے کی درخواست دی ہوئی ہے - تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کی ٹرافی کی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تقریب رونمائی ہوئی،تقریب میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سی ای او وسیم خان کے علاوہ تمام فرنچائراونرزاور کپتانوں نے شرکت کی ۔

ٹرافی برطانیہ کی کمپنی اوٹ اول سلور سمٹس نے تیار کی ہے ،ٹرافی کے اوپر نصب چانداور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی نمائندگی کررہا ہے،65 سینٹی میٹر لمبی ٹرافی کا وزن 8 کلو ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ احسان مانی سے درخواست کریں گے کہ ہم نے ڈیرن سیمی کیلئےاعزازی شہریت کی درخواست کی جوصدرمملکت کی ٹیبل پرہے اور اگر احسان مانی ایک فون کال کریں گے تو انشاءاللہ یہ تاریخی کام جلد از جلد ہوجائے گا-جاوید آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ جب ہم 2017ء میں پی ایس ایل فائنل پاکستان میں کھیلنے کے لیے پاکستان آنا چاہ رہے تھے تو جو اس بندے کے وائس نوٹس ہیں وہ کبھی وقت آنے پر میں سنائوں گا کیوں کہ ان میں پاکستان سے محبت جھلک رہی ہے-