سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی

بدھ 19 فروری 2020 19:46

سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کے خلاف درخواست ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی نااہلی کے خلاف درخواست کی سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ کی نااہلی سے متعلق پیپلز پارٹی رہنما عبدالرحیم کی درخواست پر جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت بغیر کسی عدالتی کارروائی کی19 مارچ تک ملتوی کردی، درخواست گزار کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نے الیکشن کمیشن میں اپنے ذرائع آمدن چھپائے،گوشواروں میں صاحبزادیوں عائشہ حلیم، مریم حلیم کے اخراجات کا ذکر نہیں،حلیم عادل شیخ کی دونوں صاحبزادیاں کے اخراجات امریکی بینک سے ادا ہو رہے ہیں، درخواست گزار نے نیو جرسی بینک اکاوئنٹ کا نمبر اور تفصیلات بھی پیش کردیں،حلیم عادل شیخ کے گوشواروں میں نواب شاہ پولٹری کمپلیکس کا بھی ذکر نہیں،ذرائع آمدن اور اثاثے چھپانے پر حلیم عادل شیخ کو ڈی نوٹیفائی کیا جائے،حلیم عادل شیخ کو نااہل قرار دیا جائے