اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں3مارچ تک توسیع کردی

داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے‘ڈاکٹر ضیاء القیوم

جمعہ 21 فروری 2020 17:37

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں3مارچ تک توسیع کردی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹرضیاء القیوم نے یونیورسٹی کے سمسٹربہار2020ء میں پیش کئے گئے میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ سرٹیفکیٹ کورسسز اور اوپن ٹیک کورسسزکے داخلوں کی تاریخ میں بغیر کسی لیٹ فیس چارجز کے 3مارچ تک توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے اور کوشش ہے کہ حصول علم کے خواہشمند افراد کو تعلیمی نیٹ میں شامل ہونے کا ایک اور موقع ملے۔

داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔داخلوں کی اہلیت ،ْ تعلیمی طریقہ کار اور دیگر تفصیلات متعلقہ پراسپیکٹس میں موجود ہے۔جاری طلبہ و طالبات بھی اگلے سمسٹر کے لئے اپنی فیس 3مارچ تک جمع کراسکتے ہیں۔جاری طلبہ داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ کرسکتے ہیں۔