سابق اٹارنی جنرل شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ کیس میں تحقیقات نے ڈرائی رخ اختیار کرلیا

ہفتہ 22 فروری 2020 21:13

سابق اٹارنی جنرل شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ کیس میں تحقیقات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) سابق اٹارنی جنرل شہباز تتلہ اور ایس ایس پی مفخر عدیل لاپتہ کیس میں تحقیقات نے ایک نیا ڈرائی رخ اختیار کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل کے قریبی دوست اسد بھٹی اور دیگر نے پولیس کی حراست میں تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ لاپتہ ایس ایس پی نے اس واردات کو ڈرامے شوٹ کا نام دیا تھا۔

(جاری ہے)

جس کے لئے ایس ایس پی اپنی اہلیہ کے ملازم عرفان سے قسطوں میں تیزاب منگواتا رہا اور اس نے دھول اڑانے کے لئے مٹی بھی منگوائی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی نے آلہ قتل بھی عرفان ہی کے ذریعے منگوایا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے عرفان کی گرفتار کے لئے تین چھاپے مارے لیکن اسے گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ ریکارڈ کے مطابق لاپتہ ایس ایس پی مفخر عدیل نے تین مرتبہ اپنی لوکیشن بھی تبدیل کی ہے۔ زیر حراست ملزمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ ایس ایس پی نے کہا تھا کہ وہ ڈرامہ لکھ رہے ہیں جو سسپنس سے بھرا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :